نواز شریف سعودی حکمرانوں کوذاتی معاملات میں لانے سے باز رہیں، پاک سرزمین

سعودی عرب توبہ کی بجائے خفیہ ڈیل کے لئے جانا عجوبہ ہے،نواز شریف لوہے کی ایک بھٹی سے اندرون ملک اور بیرون ملک وسیع کاروبار کا راز بتائیں، بھارت کے کاروباری مافیا سے شریف خاندان کے کیا تعلقات ہیں پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری کا نوازشریف کی پریس کانفرنس پرردعمل

بدھ 3 جنوری 2018 21:30

نواز شریف سعودی حکمرانوں کوذاتی معاملات میں لانے سے باز رہیں، پاک سرزمین
اسلام آبا د (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جنوری2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ نواز شریف سعودی حکمرانوں کوذاتی معاملات میں لانے سے باز رہیں، پاک سرزمین سعودی عرب توبہ کی بجائے خفیہ ڈیل کے لئے جانا عجوبہ ہے،نواز شریف لوہے کی ایک بھٹی سے اندرون ملک اور بیرون ملک وسیع کاروبار کا راز بتائیں، بھارت کے کاروباری مافیا سے شریف خاندان کے کیا تعلقات ہیں، انتخابی نتائج خریدنے کے حربے کون استعمال کرتا رہا،ہارس ٹریڈنگ کون کرتا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو پیپلز پارٹی سیکرٹری جنرل نیئر بخاری نے ایک بیان میں نواز شریف سے سوالات کر تے ہوئے کہا کہ پاک سرزمین سعودی عرب توبہ کے بجائے خفیہ ڈیل کے لئے جانا عجوبہ ہے ،نواز شریف سعودی حکمرانوں کوذاتی معاملات میں لانے سے باز رہیں ،پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات ممالک کے درمیان ہیں نہ کہ شخصیات کے درمیان ،انہوں نے کہا کہ قوم کے سوالات کا جواب دیں، اندرون و بیرون ملک غیر قانونی اثاثوں کی ملکیت کیوںراز ہے ،پاکستان کے دشمن نریندر مودی کے نواز شریف سے تعلقات میں کیا راز ہے نواز شریف لوہے کی ایک بھٹی سے اندرون ملک اور بیرون ملک وسیع کاروبار کا راز بتائیں نیئر بخاری نے کہا کہ بھارت کے کاروباری مافیا سے شریف خاندان کے کیا تعلقات ہیں عدالتون کو بریف کیس کے ذریعے کس نے تقسیم کیا ،اپنے حق میں فیصلہ دینے والے کو کس نے صدر مملکت بنایا انجینئرڈ انتخابات کا موجد کون ہے انتخابی نتائج خریدنے کے حربے کون استعمال کرتا رہا،ہارس ٹریڈنگ کون کرتا ہے،افواج پاکستان کے سربراہان کے ساتھ نواز شریف کے تعلقات کیوں نہیں بنتے۔