بھارتی وزیر دفاع نے 1700کروڑ کے دفاعی سودوں کی منظوری دیدی

فضائیہ کیلئے ہدف کو نشانہ بناکر حملہ کرنے والے بم اور براک میزائلوں کی خریداری شامل، روس سے 240ٹارگیٹڈ بموں کی خریداری کی منظوری دی گئی جس پر 1254کروڑکی لاگت آئیگی،بھاری میڈیا

بدھ 3 جنوری 2018 22:13

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جنوری2018ء) بھارتی وزیر دفاع نرملا سیتا رمن نے 1700کروڑ روپے سے زیادہ کے 2دفاعی سودوں کی منظوری دیدی۔ اس میں فضائیہ کیلئے ہدف کو نشانہ بناکر حملہ کرنے والے بم اور براک میزائلوں کی خریداری شامل ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق روس سے 240ٹارگیٹڈ بموں کی خریداری کی منظوری دی گئی جس پر 1254کروڑکی لاگت آئیگی۔ فضائیہ ایک طویل عرصے سے اس طرح کے بموں کی کمی سے دوچار تھی۔یہ بم ملنے کے بعد اس کی صلاحیت میں کافی اضافہ ہوگا۔اسرائیل کی میسز رافیل ایڈوانس ڈیفنس سسٹم لمیٹڈ سے 131براک میزائل خریدے جائیں گے جس پر 460کروڑ روپے کی لاگت آئیگی۔ ۔

متعلقہ عنوان :