Live Updates

نواز شریف کی پریس کانفرنس پاکستان کے عوام کے دل کی آواز تھی، نواز شریف نے پاکستان اور عوام کی ترجمانی کا حق ادا کیا،

ایسی باتیں پاکستان کا خیرخواہ اور شیر دل لیڈر ھی کر سکتا ہے ، عمران خان کو فری ہینڈ دینا پری پول رگنگ کا آغاز ہے مسلم لیگ (ن) کے ترجمان سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی کا بیان

بدھ 3 جنوری 2018 23:19

نواز شریف کی پریس کانفرنس پاکستان کے عوام کے دل کی آواز تھی، نواز شریف ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جنوری2018ء) مسلم لیگ (ن) کے ترجمان سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ نواز شریف کی آج کی پریس کانفرنس پاکستان کے عوام کے دل کی آواز تھی، نواز شریف نے پاکستان اور عوام کی ترجمانی کا حق ادا کیا، ایسی باتیں پاکستان کا خیرخواہ اور شیر دل لیڈر ھی کر سکتا ہے ، عمران خان کو فری ہینڈ دینا پری پول رگنگ کا آغاز ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو اپنے بیان میں آصف کرمانی نے کہاکہ دھاندلی اور چالاکیوں کے منصوبے کو عوام اور میڈیا کے ساتھ مل کر ناکام بنائیں گے۔ نواز شریف نے قوم کو متحد کیا اور امید دی۔ عمران خان نے قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش کی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات