نوازشریف کسی اور سے نہیں اپنے بھائی شہباز شریف سے مقابلہ ہاررہا ہے

نوازشریف دھمکی دے کرکسی کو بلیک میل کر رہے ہیں ، سیاست میں بلیک میلنگ نہیں ہونی چاہیے،شہباز شریف سابق آرمی چیف راحیل شریف کے مہیا کردہ جہاز پر سعودی عرب گئے ، ایئرپورٹ پر ٹیلر میڈ فلم بنانے کیلئے ایک سرکاری کیمرہ رکھا گیا ، وہ فلم اتنی ہٹ ہوئی کہ بڑا بھائی پریشان ہوگیا اور پرائیویٹ جہاز پر بیٹھ کر بھائی کے پیچھے سعودی عرب چلا گیا، میاں صاحب کوئی راز ہیں تو کھولیں اور بلی تھیلے سے باہر نکالیں،نوازشریف کی بات انتہائی مہلک ہے،نواز شریف کی بات سے یہ تاثر لیا جائے گا کہ جو الزام امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ لگا رہا ہے وہ الزام نوازشریف نے اپنے سینے میں چھپا کر رکھے ہوئے ہیں سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سینیٹر اعتزاز احسن کی راجہ پرویز اشرف کے بھتیجے کی دعوت ولیمہ میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو

بدھ 3 جنوری 2018 23:30

نوازشریف کسی اور سے نہیں اپنے بھائی شہباز شریف سے مقابلہ ہاررہا ہے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جنوری2018ء) سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نوازشریف کسی اور سے نہیں اپنے بھائی شہباز شریف سے مقابلہ ہاررہا ہے،نوازشریف دھمکی دے کرکسی کو بلیک میل کر رہے ہیں ، سیاست میں بلیک میلنگ نہیں ہونی چاہیے،شہباز شریف سابق آرمی چیف کے مہیا کردہ جہاز پر سعودی عرب گئے ، ایئرپورٹ پر ٹیلر میڈ فلم بنانے کیلئے ایک سرکاری کیمرہ رکھا گیا ، وہ فلم اتنی ہٹ ہوئی کہ بڑا بھائی پریشان ہوگیا اور پرائیویٹ جہاز پر بیٹھ کر بھائی کے پیچھے سعودی عرب چلا گیا، میاں صاحب کوئی راز ہیں تو کھولیں اور بلی تھیلے سے باہر نکالیں،نوازشریف کی بات انتہائی مہلک ہے،نواز شریف کی بات سے یہ تاثر لیا جائے گا کہ جو الزام امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ لگا رہا ہے وہ الزام نوازشریف اپنے سینے میں چھپا کر رکھے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ بدھ کو سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے بھتیجے کی دعوت ولیمہ میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر اعتزاز احسن نے کہا کہ میاں صاحب کوئی راز ہیں تو کھولیں اور بلی تھیلے سے باہر نکالیں ، نوازشریف نے جس طرح کی دھمکی دی ہے اس کو مختلف پہلوئوں سے دیکھنے کی ضرورت ہے ، وفاقی حکومت وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ،وفاقی وزراء ، پنجاب حکومت اور پانچ گورنر آپ کے ہیں ،یہ سب تو سازش کر نہیں سکتے تو پھر کس نے سازش کی ، نوازشریف بتائیں کس کے راز انہوں نے چھپا رکھے ہیں ،نوازشریف کی بات انتہائی مہلک ہے ،نوازشریف کی بات کو اس طرح لیا جائے گا کہ جو الزام امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ لگا رہا ہے وہ الزام نوازشریف اپنے سینے میں چھپا کر رکھے ہوئے ہیں جو انتہائی سنگین بات ہے ۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے پاس جو بھی راز ہیں وہ فوری طور پر سامنے لائیں ، نوازشریف کے پاس کوئی حق نہیں کہ وہ راز کو چھپا کر رکھیں ۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف دھمکی دے رہے ہیں اور کسی نہ کسی کو بلیک میل کر رہے ہیں ، سیاست میں بلیک میلنگ نہیں ہونی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت نوازشریف کسی اور سے نہیں اپنے بھائی شہباز شریف سے مقابلہ ہاررہا ہے ، پہلے شہباز شریف سابق آرمی چیف کے مہیا کردہ جہاز پر سعودی عرب گئے ، ایئرپورٹ پر ایک سرکاری کیمرہ رکھا گیا تھا جو ٹیلر میڈ فلم تھی ، عدلیہ اور فوج کو دکھانے کیلئے کہ میں اب سعودیوں کے منطور نظر ہوں وہ فلم اتنی ہٹ ہوئی کہ بڑا بھائی پریشان ہوگیا اور پرائیویٹ جہاز پر بیٹھ کر بھائی کے پیچھے سعودی عرب چلا گیا ،دونوں بھائی الگ الگ سعودی عرب سے واپس آئے اور الگ الگ ہی باتیں کر رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ نوازشریف شہباز شریف کو یہاں چھوڑ کر اپنی بیٹی کے ہمراہ لندن میں جلا وطنی کی زندگی گزارے۔