Live Updates

زیادہ آبادی کی تقسیم سے مجھے شکست دینے کی کوشش کی گئی، میرے حلقے میں تبدیلی عمران خان والی نہیں میری اپنی تبدیلی ہے، ووٹ دینا چند سیکنڈ کا کام ہے ضمیرکے مطابق دیں،ووٹ دے کر آپ علاقے سے وفا کریں گے ،میر ے حلقے کو تقسیم کرنے کی کوشش کی گئی، سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا تقریب سے خطاب

بدھ 3 جنوری 2018 23:30

زیادہ آبادی کی تقسیم سے مجھے شکست دینے کی کوشش کی گئی، میرے حلقے میں ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جنوری2018ء) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ زیادہ آبادی کی تقسیم سے مجھے شکست دینے کی کوشش کی گئی، میرے حلقے میں تبدیلی عمران خان والی نہیں میری اپنی تبدیلی ہے، ووٹ دینا چند سیکنڈ کا کام ہے ضمیرکے مطابق دیں،ووٹ دے کر آپ علاقے سے وفا کریں گے ،میر ے حلقے کو تقسیم کرنے کی کوشش کی گئی۔

بدھ کو راولپنڈی چک بیلی خان میں منعقدہ تقریب سے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ دینا چند سیکنڈ کا کام ہے ضمیرکے مطابق دیں،ووٹ دے کر آپ علاقے سے وفا کریں گے۔انھوںنے کہا کہ میر ے حلقے کو تقسیم کرنے کی کوشش کی گئی،حلقہ 52 اور 53 کو تقسیم کرنے کی کوشش ہوئی،3 شہری حلقے میرے حلقے سے جائیں گے،این اے 52 کی آبادی 12 لاکھ ہے،دوسرے حلقے کی آبادی 8 لاکھ ہے۔

(جاری ہے)

انھوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن اب حلقہ بندی کر رہا ہے اس سے ردو بدل ہو گا،ٹیکسلا واہ کی کچھ یونین کونسل الگ ہوں گی،شاہد خاقان عباسی کو بھی میرے علاقوں سے فائدہ ہو گا،سی پیک آنے سے زمینیوں کے ریٹ ڈبل ہو جائیں گے، گذشتہ مردم شماری میں مجھے ہرانے کی سازش کی گئی،5 حلقوں سے زائد آبادی میرے حلقے کی ہے۔چوہدری نثار نے کہاکہ زیادہ آبادی کی تقسیم سے مجھے شکست دینے کی کوشش کی گئی، میرے حلقے میں تبدیلی عمران خان والی نہیں میری اپنی تبدیلی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات