Live Updates

شیخ النیھان سے ملا ہوں وہ شریف برادران کو فراڈیا کہتا ہے،عمران خان کا نجی ٹی وی کو انٹرویو

بدھ 3 جنوری 2018 23:30

شیخ النیھان سے ملا ہوں وہ شریف برادران کو فراڈیا کہتا ہے،عمران خان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جنوری2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف اسٹیبلشمنٹ اور ججز کا لاڈلا تھا یہ دونوں بھائی ججز کو فون کرکے اپنی مرضی کے فیصلے کروایا کرتے تھے اب عدلیہ اور فوج نیوٹرل ہو گئے ہیں تو نواز شریف اسے سازش کہہ رہے ہیں ، ہمارا میچ شریف مافیا کے خلاف ہے ، مریم نواز کے بیانات نے پی ٹی آئی کو فائدہ اور نون لیگ کو نقصان پہنچایا ہے، سانحہ ماڈل ٹائون پر طاہر القادری جو بھی کرے گئے ان کو سپورٹ کریں گے ،شہباز شریف بڑا مجرم منافق اور ظالم ہے اس پر ماورائے عدالت قتل کا کیس ہے ، میرے جیسی تلاشی کسی ارکان اسمبلی کی نہیں لی گئی ، میں واحد رکن قومی اسمبلی ہوں جو سند یافتہ صادق اور امین ہوں ، ایک منشیات فروش نے مجھ پر کیس کیے ہوئے ہیں ، نواز شریف نے 3 سو ارب کے جواب میں قطری کا جعلی خط پیش کیا ، شیخ النیھان سے ملا ہوں وہ شریف برادران کو فراڈیا کہتا ہے ۔

(جاری ہے)

وہ بدھ کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف سٹیبلشمنٹ اور ججز کا لاڈلا تھا ۔ یہ دونوں بھائی ججز کو فون کرکے اپنی مرضی کے فیصلے کروایا کرتے تھے ۔ اب عدلیہ اور فوج نیوٹرل ہو گئے ہیں تو نواز شریف اسے سازش کہہ رہے ہیں ۔عمران خان نے کہا کہ فیکٹری والد نے بنائی ،نواز شریف نے آج تک کونسا کارنامہ سر انجام دیا ہے ۔

ہمارا میچ شریف مافیا کے خلاف ہے ۔ مریم نواز کے بیانات نے پی ٹی آئی کو فائدہ اور نون لیگ کو نقصان پہنچایا ہے۔ نواز شریف کا خیال تھا کہ جے آئی ٹی میں پیسہ چلا لوں گا ۔ اب ایمپائر نیوٹرل ہو گئے ہیں تو نواز شریف اسے سازش کہہ رہا ہے۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ ہمیں جب انصاف نہیں ملے گا تو ہم احتجاج کرینگے ۔ شہبازشریف اور رانا ثناء اللہ سانحہ ماڈل ٹائون میں لوگوں کے قتل کے ذمہ دار ہیں ۔

سانحہ ماڈل ٹائون پر طاہر القادری جو بھی کریںگئے ان کو سپورٹ کریں گے ۔شہباز شریف بڑا مجرم منافق اور ظالم ہے اس پر ماورائے عدالت قتل کا کیس ہے ۔کس کس کو انکائونٹر میں مروانا ہے ۔ شہباز شریف لسٹ بنا کر دیتا ہے ۔ شہباز شریف کی اربوں روپے کی کرپشن سامنے لائیں گے ۔ یہ ہر ڈیل میں پیسہ بناتا ہے ۔ پونے تین ارب روپے کرپشن ملتان میٹرو میں پکڑی گئی اس کا شہباز شریف جواب دے ۔

انہوں نے کہا کہ میرے جیسی تلاشی کسی ارکان اسمبلی کی نہیں لی گئی ، میں واحد رکن قومی اسمبلی ہوں جو سند یافتہ صادق اور امین ہوں ۔ ایک منشیات فروش نے مجھ پر کیس کیے ہوئے ہیں ۔ احتجاج میں ہمارے 7 لوگ مار کر مجھ پر ہی دہشت گردی کا مقدمہ بنا دیا ۔ شفاف الیکشن کا مطالبہ کیا تو نواز شریف نے مجھ پر کیس کر دیئے ۔ کیا اسے جمہوریت کہتے ہیں ۔ پانامہ کے بعد 10 مقدمات بھگتا چکا ہوں ۔

نواز شریف نے 3 سو ارب کے جواب میں قطری کا جعلی خط پیش کیا ۔ سپریم کورٹ میں جعل سازی کرنے کی علیحدہ سے سزا ملتی ہے ۔ نوازشریف کو ایک سزا جعل سازی پر بھی ملنی چاہیے تھی ۔ عمران خان نے کہا کہ شیخ النیھان سے ملا ہوں وہ شریف برادران کو فراڈیا کہتا ہے۔ نواز شریف چوری بچانے کے لئے پاکستان کا بھی سودا کر سکتا ہے ۔ نواز شریف پاکستان کے لئے سیکیورٹی رسک ہے ۔ ختم نبوت کے معاملے پر نواز شریف نے کسے خوش کرنے کی کوشش کی ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات