ایک شخص نے 11ہزار ڈالر مالیت کی گاڑی کی ادائیگی سکوں سے کی

بدھ 3 جنوری 2018 23:36

ایک شخص نے 11ہزار ڈالر  مالیت کی گاڑی کی ادائیگی  سکوں سے  کی

چین کا ایک کار  شوروم ایک روز غیر معمولی طور پر دوپہر کو ہی بند کر دیا گیا۔شوروم کے عملے کو خریدی گئی کار کے عوض ملنے والے سکے گننے تھے، جس کے لیے شوروم کو بند کر دیا گیا۔
17 دسمبر کو جوجیان صوبے کے شہر پوٹیان میں بی ایم ڈبلیو کے کار شوروم میں ایک ویڈیو ریکارڈ کی گئی۔ ویڈیو میں عملے کو سکے گنتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

عملہ  10 بڑے صندوقوں میں بھرے ہوئے سکے گننےکےلیے شوروم میں موجود ہر جگہ استعمال کر رہا ہے۔
کار خریدنے والا شخص ان سکوں کو لے کر شوروم پہنچا تھا اور بتایا تھا کہ وہ انہیں کار خریدنے کےکام میں لانا چاہتا ہے۔اس شخص نے عملےکو بتایا کہ  یہ تمام سکے جمع کیے گئے ہیں، جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ ان سے کار خریدنی ہے۔

متعلقہ عنوان :