2016-17 میں بھارتی منڈی میں چینی سمارٹ فونز کے اشتراک میں ریکارڈ اضافہ، فروخت کی کل مالیت 3 ارب54 کروڑ 80 لاکھ امریکی ڈالرز پر پہنچ گئی

جمعرات 4 جنوری 2018 12:03

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جنوری2018ء) 2016-17 میں بھارتی منڈی میں چینی سمارٹ فونز کے اشتراک میں ریکارڈ اضافہ، فروخت کی کل مالیت 3 ارب54 کروڑ 80 لاکھ امریکی ڈالرز پر پہنچ گئی ۔ چائنہ ریڈیو انٹر نیشنل کے مطابق بھارت کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوا ہے کہ مالیاتی سال2016-17میں چین کے شیاومی فون ،ویووہ،اوپو سمیت سمارٹ فونز کے تین برانڈز کی بھارت میں فروخت میں تیزی سے اضافہ ہوا ہی جن کی فروخت کی کل مالیت تقریبا 3 ارب54 کروڑ 80 لاکھ امریکی ڈالرز بنی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی منڈی میں داخل ہونے کے تیسرے سال میں اسمارٹ فونز کے ان تین چینی برانڈز کی فروخت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔پچھلے مالیاتی سال کے مقابلے میں ویووہ کی فروخت میں 6 گنا اضافہ ہوا،جب کہ می فون اور اوپو کی فروخت 8گنا سے بڑھی ہے۔اس کے برعکس بھارت میں سب سے بڑی سمارٹ فون کمپنی مائیکرو میکس کی فروخت میں 42 فیصد کی کمی آئی ہے ۔بین الاقوامی ڈیٹا کمپنی کے اعدادوشمار سے ظاہر ہوا ہے کہ جولائی2017سے ستمبر تک بھارت کی منڈی میں می فون کا اشتراک23.5 فیصد تھا جب کہ ویووہ اور اوپو کا اشتراک بالترتیب8.5 اور 709 فیصد تھا۔

متعلقہ عنوان :