بھارت میں چینی سمارٹ فونز کی فروخت میں اضافہ

جمعرات 4 جنوری 2018 12:47

نئی دہلی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جنوری2018ء) بھارت کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوا ہے کہ مالیاتی سال 2017-18ء میں چینی ساختہ می فون ، وائیوو،اوپو سمیت سمارٹ فونز کے تین برانڈز کی بھارت میں فروخت میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے جن کی مالیت تقریباً 3 ارب 54 کروڑ 80 لاکھ امریکی ڈالر ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی منڈی میں داخل ہونے کے تیسرے سال میں سمارٹ فونز کے ان تین چینی برانڈز کی فروخت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔پچھلے مالیاتی سال کے مقابلے میں وائیوو کی فروخت میں 6 گنا اضافہ ہوا،جب کہ می فون اور اوپو کی فروخت 8 گنا سے بڑھی ہے۔اس کے برعکس بھارت میں سب سے بڑی سمارٹ فون کمپنی مائیکرو میکس کی فروخت میں 42 فیصد کی کمی آئی ہے۔

متعلقہ عنوان :