والدہ اور اہلیہ کی آنکھوں میں خوف تھا،

لگا انہیں مار پیٹ کر لایا گیا، کلبھوشن یادیو بھارتی اہلکارر ملاقات کے دوران والدہ کو دھمکا رہا تھا، بھارتی عوام کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں بھارتی بحریہ کا کمیشنڈ آفیسر ہوں،پاکستان میں مجھے کسی قسم کے تشدد کا نشانہ نہیں بنایا گیا ، والدہ صحت مند دیکھ کر خوش ہوئیں بھارتی جاسوس کمانڈر کلبھوشن یادیو کا ویڈیو بیان

جمعرات 4 جنوری 2018 14:08

والدہ اور اہلیہ کی آنکھوں میں خوف تھا،
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جنوری2018ء) بھارتی جاسوس کمانڈر کلبھوشن یادیو نے کہا ہے کہ میری والدہ اور اہلیہ کی آنکھوں میں خوف تھا، لگا انہیں مار پیٹ کر لایا گیا،بھارتی اہلکارر ملاقات کے دوران والدہ کو دھمکا رہا تھا، بھارتی عوام کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں بھارتی بحریہ کا کمیشنڈ آفیسر ہوں،پاکستان میں مجھے کسی قسم کے تشدد کا نشانہ نہیں بنایا گیا ، والدہ صحت مند دیکھ کر خوش ہوئیں۔

تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ نے بھارتی جاسوس کمانڈر کلبھوشن یادیو کی اہلخانہ سے ملاقات کے بعد اس کا بیان جاری کردیا۔جس میں اس نے اہلخانہ سے ملاقات کرانے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ویڈیو بیان میں کلبھوشن یادیو نے کہا کہ ملاقات کے دوران محسوس ہوا والدہ اور اہلیہ خوفزدہ تھیں جب کہ اس موقع پر بھارتی ا ہلکارر ملاقات کے دوران والدہ کو دھمکا رہا تھا۔

(جاری ہے)

ایسا لگ رہا تھا کہ میری والدہ کو جہاز میں مار پیٹ کر لایا گیا ہے، بھارتی سفارتکار ملاقات کے بعد میری والدہ پر کیوں چلا رہا تھا۔کلبھوشن یادیو نے کہا کہ بھارتی عوام کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں بھارتی بحریہ کا کمیشنڈ آفیسر ہوں، میرے انٹیلیجنس ایجنسی کے لئے کام کرنے کو کیوں جھٹلایا جا رہا ہے۔بھارتی جاسوس نے کہا کہ میں نے اپنی والدہ اور اہلیہ کی آنکھوں میں خوف دیکھا اور وہ سہمی ہوئی تھیں۔ پاکستان میں مجھے کسی قسم کے تشدد کا نشانہ نہیں بنایا گیا جب کہ والدہ بھی صحت مند دیکھ کر خوش ہوئیں۔

متعلقہ عنوان :