سلمان تاثیر نے کچلے اور پسے ہوئے طبقات کی حمایت کی اورجمہوریت کی بحالی کی خاطر آمریت کی مزاحمت کی ، بلاول بھٹوزرداری

جمعرات 4 جنوری 2018 14:29

سلمان تاثیر نے کچلے اور پسے ہوئے طبقات کی حمایت کی اورجمہوریت کی بحالی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جنوری2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سابق گورنرپنجاب سلمان تاثیر کی 7ویں برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کوبلاول ہائوس سے جاری بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ سلمان تاثیر نے کچلے اور پسے ہوئے طبقات کی حمایت کی ۔ سلمان تاثیر نے جمہوریت کی بحالی کی خاطر آمریت کی مزاحمت کی ۔ سلمان تاثیر پاکستان پیپلزپارٹی کا بہترین اثاثہ تھے ۔ انہوں نے کہا کہ سلمان تاثیر 1973 کے آئین کی اصل صورت میں بحالی کے حامی تھے سلمان تاثیر آئین اور قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے تھے۔

متعلقہ عنوان :