کاشتکاروں کو کنوار گندل کی کاشت یکم فروری سے شروع کرنے کی ہدایت

جمعرات 4 جنوری 2018 15:17

فیصل آباد۔4 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جنوری2018ء)محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو کنوار گندل کی کاشت یکم فروری سے شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ کنوار گندل کاپودا کھیتوں میں لگانے کے ساتھ گھروں اور گملوں میں بھی ضروری استعمال اور زیبائش کیلئے لگایا جا سکتاہے۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتایاکہ کنوار گندل کے پودے کا تنا نہیں ہوتا بلکہ اس کے پتے تنا نما ہی ہوتے اور گودے سے بھرے ہوئے ہوتے ہیں۔

انہوںنے بتایاکہ کنوار گندل کوغذاء کے طور پر استعمال کرتے ہوئے جزو بدن بنانے والے افراد نظام انہضام کی اصلاح و بحالی میں خصوصی مدد حاصل کرسکتے ہیں۔ فروری و مارچ کے ایام میںکنوار گندل کے پودے بہتر پرور ش پاتے ہیں جن کی کاشت کے بعد پودے کے درمیان سے ایک پتلی شاخ نکلتی ہے جس پر پھول لگتے ہیں اور جب ان پھولوں سے بیج بن جائیں تو موسم بہار میں ان کو ریت سے بھر ی ہوئی ٹرے،گملے یا دیگر جگہوں پر لگایا جا سکتا ہے۔