پنجاب کے گرم مرطوب علاقوں میں پپیتے کی کاشت کے رقبہ میں اضافہ

جمعرات 4 جنوری 2018 15:07

فیصل آباد۔4 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جنوری2018ء) پاکستان میں پپیتے کا زیر کاشت رقبہ 1945ہیکٹرز اور پیداوار8932ٹن سے بھی تجاوز کر گئی ہے جبکہ پنجاب کے گرم مرطوب علاقوں میں پپیتے کی کاشت کے رقبہ میں اضافہ ہونے لگاہے نیز سندھ کے اضلاع نواب شاہ ، سانگھڑ ، سکھر ، ٹھٹھہ ، بدین پپیتے کی کاشت کیلئے آئیڈیل علاقے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران ماہرین زراعت نے بتایاکہ پاکستان کے علاوہ سری لنکا ،تھائی لینڈ اور بھارت میں بھی وسیع رقبے پر پپیتے کی کاشت ہو رہی ہے،پپیتا اپنی مخصوص غذائی افادیت اور شاندار طبی خصوصیات کی وجہ سے ایک منفرد پھل کی حیثیت رکھتاہے جو نہ صرف پھل کے طورپر کھانے بلکہ کچے پھل کے سبزی کے طور پر پکانے ، جیم ، جیلی، اچار،مربہ اور کینڈی بنانے کیلئے بھی اس کا استعمال کیاجاتاہے۔

انہوں نے کہاکہ پپیتے میں پیکٹین اور پیپین بڑی مقدار میں موجود ہوتے ہیں لہٰذا اس کارس دوسرے پھلوں کے رس کے ساتھ ملا کر استعمال کرنے سے ہاضمہ درست ، معدہ و جگر تندرست ، پیشاب صاف ، بلغم دور اور نیند نہ آنے کی شکایت بھی رفع ہو جاتی ہے۔اس کی جڑیں بواسیر کی بیماری کے تدارک کیلئے انتہائی مفید ہیں جبکہ پیپین جسم کے داغ دھبوں کو صاف کرنے میں بھی معاون ہے۔

متعلقہ عنوان :