قصور، پولیس اہلکار نے دوران ڈیوٹی ملنے والی گمشدہ 40 ہزار کی رقم، دو چیک، ایک اے ٹی ایم کارڈ شہری کو واپس کر کے ایماندار کی مثال قائم کردی

جمعرات 4 جنوری 2018 18:09

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جنوری2018ء) ایماندار پولیس اہلکار نے ڈیوٹی کے دوران ملنے والی گمشدہ رقم 40ہزار روپے ،دو عدد چیک اور ایک ATMکارڈ شہری کو واپس کرکے ایمانداری کی مثال قائم کردی،شہری نے پولیس اہلکار کا شکریہ ادا کیا جبکہ ایس پی انویسٹی گیشن قصور قدوس بیگ نے پولیس اہلکار کو شاباش دی اور تعریفی سرٹیفکیٹ کا اعلان کیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق15دفتر سے ملحقہ ضلع کچہری کے گیٹ پر تعینات ASIمحمد ارشد گزشتہ روز گیٹ پر ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا کہ اس دوران پولیس اہلکار محمد ارشد کو گرا ہوا ایک پرس ملا جس میں رقم40ہزار روپے،دو عدد چیک،ایکATMکارڈ اور شناختی کارڈ تھا ،شناختی کارڈ چونیاں کے علاقہ ماجرہ کے رہائشی نصیر اقبال نامی شخص کا تھا ،پولیس اہلکار ضلع کچہری میں لوگوں سے نصیر اقبال کے متعلق دریافت کرتا رہا لیکن وہ نہ مل سکا ،پھر پولیس اہلکار نے تھانہ سٹی چونیاں کی طرف سے شہری کو اطلاعیابی کے بعد امروز ایس پی انویسٹی گیشن قصور کے دفتر میں بلایا اور ایس پی انویسٹی گیشن قدوس بیگ کی موجودگی میں شہری کی رقم 40ہزار روپے اور دیگر کاغذات واپس کردئیے شہری نے پولیس اہلکار کا شکریہ ادا کیا جبکہ ایس پی انویسٹی گیشن نے ایمانداری کا مظاہرہ کرنے پر محمد ارشد ASIکو شاباش دی اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا بھی اعلان کیا ۔

متعلقہ عنوان :