جیکب آبادمیں ٹریفک کے مسائل بڑھ گئے قائد اعظم روڈ ،اولڈ میونسپل روڈ اکثر جام رہنے لگے

جمعرات 4 جنوری 2018 18:09

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جنوری2018ء) جیکب آبادمیں ٹریفک کے مسائل بڑھ گئے قائد اعظم روڈ ،اولڈ میونسپل روڈ اکثر جام رہنے لگے مریضوں کی اسپتال تک رسائی اور پیدل چلنا دشوار ہوگیا شہر ی سخت پریشان تفصیلات کے مطابق جیکب آبادمیں ٹریفک پولیس کی لاپرواہی کی وجہ سے ٹریفک کے مسائل بڑھ گئے ہیں قائد اعظم روڈ،اولڈ میونسپل روڈ ،ڈی سی آفس روڈ اورشہرکی مارکیٹوں میں اکثر ٹریفک جام رہنے کی شکایات معمول بن گئی ہیں کئی مقامات پر پولیس کی سرپرستی میں روڈ پر غیر قانونی پارکنگ قائم کی گئی ہے اور شہریوں سے پیسے بھی وصول کیے جارہے ہیں روڈ پر گاڑیاں کھڑی کرنے کی وجہ سے کئی کئی گھنٹوں روڈ بند ہوجاتاہے اور شہری پھنس جاتے ہیں ٹریفک پولیس اہلکار موجود ہونے کے باوجود اپنی ڈیوٹی نہیں دیتے روڈ جام ہونے کی وجہ سے اسپتال تک مریضوں کی رسائی یہاں تک کہ لوگوں کاپیدل چلنابھی دشوار ہوجاتاہے ٹریفک جام کی وجہ سے جھگڑے بھی معمول بن گئے ہیں شہریوں یاسین قریشی، اصغر لاشاری ،نصیر سرکی ،مہیش کمار اور دیگرنے بتایاکہ ٹریفک جام سے شہری سخت پریشان ہیں اس سے کاروباربھی شدید متاثر ہورہاہے راستے بند ہونے کی وجہ سے گاہک بھی نہیں آتے ٹریفک پولیس کو اگر بااختیار بنایاجائے تو مسائل حل ہوسکتے ہیں انہوںنے ایس ایس پی سے مطالبہ کیاکہ شہرمیں ٹریفک کے مسائل کو حل کیاجائے ۔

متعلقہ عنوان :