سورج مکھی کی کاشت کا شیڈول جاری

جمعرات 4 جنوری 2018 19:32

لاہور۔4 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جنوری2018ء)محکمہ زراعت نے سورج مکھی کی پنجاب میں کاشت کا شیڈول جاری کردیا ،سورج مکھی کا شت کیلئے پنجاب کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے ، پہلے حصے میں بہاول پور ،رحیم یار خان، خانیوال، ملتان، وہاڑی اور بہاولنگر شامل ہیں ،ان اضلاع میں سورج مکھی کی کاشت کا وقت 31جنوری تک مقرر کیا گیا ہے،دوسرے حصہ میں مظفر گڑھ ، ڈیرہ غازی خان ،لیہ ، لودھراں، راجن پوراور بھکر شامل ہیں ، ان ضلاع میں سورج مکھی کی کاشت کاوقت10جنوری سی10فروری تک مقرر کیا گیا ہے ، میاں والی، سرگودھا، خوشباب، جھنگ ، ساہی وال، اورکاڑہ ، فیصل آباد ، سیالکوٹ ،گجرانوالہ، لاہور ، منڈی بہائوالدین ،قصور ،شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، ناروال، اٹک، روالپنڈی، گجرات ،چکوال میں سورج مکھی کی کاشت کا وقت25جنوری سے فروری کے آخر تک مقرر کیا گیا ہے ،سورج مکھی کی کاشت کے لئے اچھے اگائو والے صاف ستھرے دوغلی(ہائبرڈ) اقسام کے بیج کی فی ایکڑ مقدار 2تا اڑھائی کلوگرام رکھیں،سورج مکھی کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے کیلئے موزوں وقت پر کاشت انتہائی ضروری ہے کیونکہ تاخیر سے کاشت کی صورت میں نہ صرف سورج مکھی کی فی ایکڑ پیداوار میں کمی واقع ہوتی ہے بلکہ تیل کی مقدار میں بھی کمی ہوتی ہے۔