پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام آل پاکستان ایچ ای سی انٹر یونیورسٹی ہاکی چیمپن شپ جاری

جمعرات 4 جنوری 2018 19:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جنوری2018ء) پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام چھتیسویں آل پاکستان انٹر یونیورسٹی ہائر ایجوکیشن کمیشن ویمن ہاکی چیمپن شپ 2017-18 جوہر ٹائون ہاکی سٹیڈیم میں جاری ہے۔

(جاری ہے)

چیمپن شپ میں پنجاب یونیورسٹی ،سرگودھا یونیورسٹی ، یونیورسٹی آف لاہور، یونیورسٹی آف ویٹرینری اینڈ اینیمل سائنسز ، لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی ، امپیریل یونیورسٹی ، سپیرئیر یونیورسٹی لاہور ، کنیئرڈ کالج اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آبادکی ٹیموں کے مابین مقابلے جاری ہیں۔

گزشتہ روز منعقدہ مقابلوں میں پنجاب یونیورسٹی ،سرگودھا یونیورسٹی ، لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی ،گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد اور سپیرئیر یونیورسٹی لاہور نے اپنے میچ جیت لئے۔ چمپن شپ 6جنوری2018ء تک جاری رہے گی۔