شہید نوجوان کی نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت

جمعرات 4 جنوری 2018 20:34

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جنوری2018ء) مقبوضہ کشمیرمیںبڑی تعداد میں لوگوںنے ضلع بارہمولہ کے علاقے سوپور میں کشمیری نوجوان عارف احمد صوفی کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور آزادی اور پاکستان کے حق میں نعرے لگائے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹسکے مطابق حریت رہنماء محمد مقبول صوفی کے فرزندعارف احمد صوفی کو نامعلوم مسلح افراد نے گزشتہ شام سوپور کے علاقے ہیرون میں گولی مار کر شہید کردیا تھا ۔ ضلع کے علاقے یونسو میں جب نوجوان کی میت لاگئی گئی تومرد و خواتین سمیت سوگواروںنے آزادی اور پاکستان کے حق میں نعرے بلند کئے ۔

متعلقہ عنوان :