پی ٹی سی ایل پاکستان میں تعلیم کے فروغ کیلئے طلباء کو زیا دہ سے زیادہ وظائف دے گی،سید مظہر حسین

جمعرات 4 جنوری 2018 21:29

پی ٹی سی ایل پاکستان میں تعلیم کے فروغ کیلئے طلباء کو زیا دہ سے زیادہ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جنوری2018ء) پا کستان ٹیلی کمیو نیکیشن کمپنی لمیٹڈ(پی ٹی سی ایل) کے چیف ہیو من ریسور س آفیسر سید مظہر حسین نے کہا ہے کہ پی ٹی سی ایل پاکستان میں تعلیم کے فروغ کیلئے طلباء کو زیا دہ سے زیادہ وظائف دے گی،جس کیلئے سی ایس آر کے اشتراک سے جامع منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کر دیاگیا ہے۔پاکستان میں تعلیم کی کمی کی وجہ سے ہر کمپنی کے سی ایس آر منصوبے میں تعلیم کو سب سے زیادہ اہمیت دی جانی چاہیے۔

پی ٹی سی ایل تعلیمی اداروں اور انڈسٹری کے درمیان موجود فاصلے کو ختم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ مختلف اداروں سے منسلک سی ایس آر کے سربراہان کے لیے پاکستان میں تعلیم کے معیار کو بلند کرنے کے لیے ایک بہترین موقع ہے ۔یہ بات انہوںنے پی ٹی سی ایل کی سی ایس آر حکمتِ عملی کے شرکاء کو بتائی ، جس میں تعلیم کے پہلوپر خصوصی زور دیا گیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہپی ٹی سی ایل کا سی ایس آر سے متعلق عہد اس بات سے بھی عیا ں ہے کہ ادارے کی اپنی پی ٹی سی ایل رضاکار فورس موجود ہے جو کہ ملک بھر میں سماجی سرگرمیوں میںمصروف عمل رہتے ہیں 2017 میں نئے ریکارڑ قائم کرنے والی کاوشوں یعنی ’’ باکس آف ہیپی نیس ‘‘ اور "ملک گیر عطیہ خون مہم" کے ساتھ ساتھ پی ٹی سی ایل نے تعلیم کو اپنی حکمتِ عملی کا ترجیحی حصّہ بنا دیا ہے۔

سمٹ اور نیشنل انٹرن شپ پروگرام گزشتہ سالوں پر محیط کچھ اقدامات ہیں جو کہ تعلیمی اداروں اور انڈسٹری کے درمیان موجود فاصلے کو کم کرنے کے لیے اُٹھائے گئے ہیں ۔ تعلیمی اداروں اور انڈسٹری کے درمیان ساجھے داری طویل مدتی نتائج کو اپنی مشترکہ کاوشوں کے نتیجے میں یقینی بناتی ہے ۔کمپنی کا ایسا ہی قدم ( آئی ایل ایم) ’’الیومینیٹینگ لرنگ موومنٹ ‘‘تھا جس کا مقصد طالب علموں کے لیے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور سیکھنے کے باہمی مواقوں کی فراہمی تھا۔

کمپنی نے زلزلے سے متاثر ہ سکولوں کی بحالی میں مدد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ دور افتادہ علاقوں میں بھی جدید تعلیمی سہلولیات فراہم کی ہیں ۔پی ٹی سی ایل نے آنے والے سالوں کے لیے بلند پایہ سی ایس آر اہداف رکھے ہیں ،جہاں پر کمپنی آنے والے وقت میں ایک مستحکم طریقہ کار وضع کرنا چاہتی ہے ۔ اس وژن کے ساتھ ، کے اپنے مالی وسائل بروئے کار لا کر کم آمدنی والے لوگوں کے لیے اعلی معیار کی تعلیم کے ساتھ ساتھ کام کا عملی تجربہ فراہم کر سکے۔ اور سب سے بڑھ کر نوجوانوں کو ڈیجیٹائزیشن اور ٹیکنالوجی کے ذریعے زیادہ بااختیاربنا سکے۔ پی ٹی سی ایل سی ایس آر کی فیلڈ میں اپنے کار ہائے نمایاں جاری رکھے گا تا کہ تعلیم کے ذریعے ترقی کے عمل کو جارہی رکھا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :