وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی مولانا فضل الرحمن سے وزیر اعلی بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لینے کی درخواست

مولانا فضل الرحمن نے فاٹا کا خیبر پختونخوا میں انضمام نہ کرنے ،آئندہ نگراں حکومتی سیٹ اپ میں حصہ مانگ لیا فاٹا کے کے پی کے میں انضمام نہ کرنے کے حوالے سے ٹھوس یقین دہانی کرائی جائے، وزیر اعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لینے کے حوالے سے مشاورت کریں گے، مولانا فضل الرحمن

جمعرات 4 جنوری 2018 23:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جنوری2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی مولانا فضل الرحمن سے وزیر اعلی بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لینے کی درخواست، مولانا فضل الرحمن نے بلوچستان حکومت بچانے کیلئے اپنی شرائط پیش کر دیں، فاٹا کا خیبر پختونخوا میں انضمام نہ کرنے ،آئندہ نگراں حکومتی سیٹ اپ میں حصہ مانگ لیانجی ٹی وی کے مطابق جمعرات کی شب وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور جے یوآئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات میں بلوچستان کی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی اس موقع پر وزیراعظم نے وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لینے کی درخواست کی جس پر مولانا فضل الرحمن نے بلوچستان حکومت بچانے کیلئے اپنی شرائط پیش کرتے ہوئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی پر واضح کیا کہ فاٹا کے کے پی کے میں انضمام نہ کرنے کے حوالے سے ٹھوس یقین دہانی کرائی جائے، مولانا فضل الرحمن نے وزیر اعظم سے آئندہ نگران سیٹ اپ کے سلسے میں اپنی شرائط سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ تحریک عدم اعتماد صوبائی معاملہ ہے جے یو آئی بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن کا حصہ ہے اس کے باوجود وزیر اعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لینے کے حوالے سے اس معاملے پر اپنے صوبائی اراکین اسمبلی سے مشاورت کریں گے مولانا فضل الرحمن نے وزیر اعظم کو کو کہا کہ جے یو آئی کے اراکین سے مشاورت کے بعد ہی اس سلسلے میں حتمی جواب دیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

حکومتی ٹیم نے مولانا فضل الرحمان کی پیش کردہ شرائط کا جواب دینے کیلئے وقت مانگ لیا۔