محکمہ زراعت نے خوردنی تیل کی کمی پر قابو پانے کے لئے سورج مکھی ہائبرڈ بیج تیار کرنے کے منصوبے پر کام شروع کردیا

جمعہ 5 جنوری 2018 16:28

لاہور۔5 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جنوری2018ء) محکمہ زراعت نے خوردنی تیل کی کمی پر قابو پانے کے لئے مختصر دورانیہ کا سورج مکھی ہائبرڈ بیج تیار کرنے کے منصوبے پر کام شروع کر دیا ہے۔ اس منصوبے سے جنوبی پنجاب کے کاشتکاروں کو بلخصوص فائدہ پہنچے گا۔

(جاری ہے)

ایوب زرعی تحقیقاتی ادارے نے بہتر پیداوار کے ساتھ مختصر دورانیے کا سورج مکھی کا ہائبرڈ بیج تیار کرنے کے منصوبے پر کام شروع کر رکھا ہے۔ اس منصوبہ کی کل لاگت 31.767ملین روپے ہے۔ یہ منصوبہ پانچ سال میں مکمل ہوگا جبکہ 2017-18میں اس منصوبے پر 3.462ملین روپے خرچ کئے جائیں گے۔ منصوبے سے سورج مکھی کی بہتر پیداوار کی حامل نئے ہائبرڈ لائنر بنانا اور بہتر پیداوار کے ساتھ مختصر دورانئے کا سورج مکھی کا ہائبرڈ تیار کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :