اوپن یونیورسٹی ایم ایس سی) ٹی وی پروڈکشن( پروگرام کے داخلے یکم فروری سے شروع کرے گی

الیکٹرانک انڈسٹری کی ضروریات کے عین مطابق یہ 2سالہ پروفیشنل ڈگری پروگرام 2015ء میں متعارف کیا گیا تھا

جمعہ 5 جنوری 2018 19:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جنوری2018ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ایم ایس سی )ٹیلی ویژن پروڈکشن(ڈگری پروگرام میںداخلوں کا آغاز یکم فروری سے کرے گی۔ الیکٹرانک انڈسٹری کی ضروریات کے عین مطابق یہ 2 سالہ ڈگری پروگرام وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کی خصوصی ہدایت پر شعبہ ابلاغ عامہ نے 2015میں شروع کیا تھا جو اب چوتھی بار آفر کیا جارہا ہے۔

یہ فیس ٹو فیس تعلیمی پروگرام ہے جس کے یونیورسٹی کیمپس پر ہفتے میں 5کلاسسز منعقد ہوتی ہے۔ابتدائی طور پر یہ پروگرام راولپنڈی اور اسلام آباد میں آفر کیا جارہا ہے بعد میں اِس اکیڈمک پروگرام کو ملک کے دیگر شہروں میں بھی پیش کیا جائے گا۔شعبہ ماس کمیونیکیشن کے ایک آفیشل کے مطابق "ہم ٹیلی ویژن پروڈکشن کی کلاسسز کے دوران جدید سسٹم اور ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہیں"۔

(جاری ہے)

اوپن یونیورسٹی سے اس پروگرام کے پاسڈآئوٹ ڈگری ہولڈرز ملک کے مختلف معروف ٹی وی چینل میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔یونیورسٹی کے وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے میڈیا سیکٹر پر خصوصی توجہ مرکوز رکھی ہے ،ْ اُ ن کی خواہش ہے کہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کی اپ گریڈینگ میں اوپن یونیورسٹی کا نمایاں کردار ہو۔ پاکستان کی پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں میں اوپن یونیورسٹی واحد جامعہ ہے جس نے ایم ایس سی پروگرام متعارف کیا ہے۔۔