سورج مکھی کی زیادہ پیداوار کیلئے موزوں وقت پر کاشت انتہائی ضروری ہے، محکمہ زراعت

جمعہ 5 جنوری 2018 20:26

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جنوری2018ء) محکمہ زراعت ملتان نے کاشتکاروں کوہدایت کی ہے کہ سورج مکھی کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے کیلئے موزوں وقت پر کاشت انتہائی ضروری ہے کیونکہ تاخیر میں کاشت کرنے کی صورت میں نہ صرف سورج مکھی کی پیداوار میں کمی آجاتی ہے بلکہ تیل کی مقدار بھی کم حاصل ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت نے مزید کہا کہ بہاولپور، رحیم یار خان، خانیوال، وہاڑی، بہاولنگر اور ملتان میں سورج مکھی کی کاشت 31 جنوری تک جبکہ مظفر گڑھ، ڈیرہ غازیخان، لیہ، لودھراں، راجن پور اور بھکر میں 10جنوری تا 20فروری اور میانوالی، سرگودھا، خوشاب، جھنگ، ساہیوال، اوکاڑہ، فیصل آباد، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، لاہور، منڈی بہائوالدین، قصور، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، نارووال، اٹک ، راولپنڈی، گجرات اور چکوال میں سورج مکھی کی کاشت 25 جنوری سے آخر فروری تک مکمل کریں۔

سورج مکھی کی کاشت کیلئے اچھے اگائو والے صاف ستھرے دوغلی (ہائبرڈ) اقسام کے بیج کی فی ایکڑ مقدار 2 تا اڑھائی کلو گرام رکھیں۔