امریکی کمپنی ’انٹیل‘ کی چِپ سپورٹ سے چلنے والے دنیا بھر کے لاکھوں کمپیوٹرز، لیپ ٹاپ اور موبائل فونز ہیک ہونے کا انکشاف

انٹیل کی چِپِ کے سیکیورٹی سے متعلق انتہائی اہم حصے ’کرنل‘ میں خامیاں پائی گئی ہیں، جس سے دنیا بھر کے لاکھوں اسمارٹ آلات متاثر ہوئے، برطانوی ٹیکنالوجی ادارے کی رپورٹ

جمعہ 5 جنوری 2018 20:56

امریکی کمپنی ’انٹیل‘ کی چِپ سپورٹ سے چلنے والے دنیا بھر کے لاکھوں ..
واشنگٹن ، لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جنوری2018ء) معروف امریکی کمپنی ’انٹیل‘ کی چِپِ کی سپورٹ سے چلنے والے دنیا بھر کے لاکھوں کمپیوٹرز، لیپ ٹاپ اور موبائل فونز ہیک ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ انٹیل کی چپ کے حامل اسمارٹ آلات میں ہونے والی ہیکنگ کس طرح کی ہے، تاہم اس بات کی تصدیق کردی گئی ہے کہ انٹیل کی چِپِ میں سیکیورٹی خامیاں پائی گئیں جس سے لاکھوں آلات متاثر ہوئے۔

برطانیہ کے ٹیکنالوجی ادارے ’دی رجسٹر‘ نے سب سے پہلے اپنی خبر میں بتایا کہ انٹیل کی چِپِ کے سیکیورٹی سے متعلق انتہائی اہم حصے ’کرنل‘ میں خامیاں پائی گئی ہیں، جس سے دنیا بھر کے لاکھوں اسمارٹ آلات متاثر ہوئے۔رپورٹ کے مطابق انٹیل کی چِپِ سے چلنے والے ہر طرح کے آلات گزشتہ 10 سال سے متاثر ہونے کا انکشاف بھی ہوا ہے، کیوں کہ چپ میں یہ خرابی ایک دہائی پرانی ہے۔

(جاری ہے)

متاثر ہونے والے آلاتمیں ’ایپل‘ ’لیونکس‘ اور ’مائیکرو سافٹ‘ کے کمپیوٹر اور دیگر آلات شامل ہیں۔یہ بھی پڑھیں: ’انٹیل‘ نے انسانی ذہن سے مشابہہ کمپیوٹر چِپ متعارف کرادیرپورٹ کے مطابق انٹیل چِپِ سے چلنے والے تمام آلات بشمول کمپیوٹرز اور موبائل فونز کو اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت ہے، کیوں کہ چپ میں سیکیورٹی خامیوں کی وجہ سے ان آلات کی رفتار کم ہوگئی۔دوسری جانب انٹیل نے اپنی چپ میں سیکیورٹی خرابیاں سامنے آنے کے بعد کہا ہے کہ یہ مسئلہ صرف ان کی بنائی ہوئی چِپِ تک محدود نہیں، بلکہ ان کی جانب سے مختلف اداروں کے ساتھ مشترکہ طور بنائے گئی چِپِ اور سافٹ ویئرز میں بھی یہ خرابی پائی گئی۔۔