حریت سیمینار پر پابندی لگانا ریاستی دہشتگردی کی بدترین مثال ہے ‘ حریت قائدین

بھارت اپنی روائتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کر کے ریاست پر ظلم و جبر کے بل پر اپنا قبضہ برقرار رکھے ہوا ہے ‘ سید علی گیلانی

جمعہ 5 جنوری 2018 20:59

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جنوری2018ء) حریت قائدین نے حریت سیمینار پر پابندی کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے حکومتی کارروائی کو بدترین قسم کی ریاستی دہشتگردی قرار دیا ہے اپنے مشترکہ بیان میں حریت قائدین سید علی گیلانی‘ میرواعظ عمر فاروق اور یاسین مکل نے کہا کہ موجودہ حکومت آر ایس ایس کے ایجنڈے کو جموں وکشمیر میں عملانے کے لئے پل کا کردار ادا کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

قائدین نے خبردار کیا کہ پرامن سیاسی سرگرمیوں پر پابندی لگانے کی پالیسی کے خطرناک نتائج نکلیں گے اور اس طرح کی کارروائیوں کا شدید ردعمل سامنے آئے گا۔ قائدین نے کہا کہ حریت سیمینار پر پابندی لگانا ریاستی دہشتگردی کی بدترین مثال ہے ۔ انہوں نے اقوام متحدہ میں جموں و کشمیر کے مسئلے کے حوالے سے منظور کی گئی قرار دادوں کو بنیادی اساس قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کے ہٹ دھرمی اور مسلسل انکار سے ایک ایسی ہمالیاتی حقیقت کو جھٹلانا ناممکن نہیں جس کے لئے اس ادارے نے تسلسل کے ساتھ 18 قرار دادوں کو پاس کیا ہو ۔ قائدین نے کہا کہ بھارت اپنی روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریاست پر ظلم و جبر کے بل پر اپنا قبضہ جاری رکھے ہوئے ہے جس سے پوری عالمی دنیا واقف ہے ‘ ۔۔

متعلقہ عنوان :