پاکستان میں حقانی نیٹ ورک کے تمام اڈے اور پناہ گاہیں ختم کردی ہیں ،ْوزیر خارجہ

شمالی اور جنوبی وزیرستان اور خیبر ایجنسی میں آپریشن کرکے علاقوں کو کلیئر کرا لیا ہے ،ْخواجہ آصف

جمعہ 5 جنوری 2018 23:22

پاکستان میں حقانی نیٹ ورک کے تمام اڈے اور پناہ گاہیں ختم کردی ہیں ،ْوزیر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جنوری2018ء) وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان میں حقانی نیٹ ورک کے تمام اڈے اور پناہ گاہیں ختم کردی ہیں۔ایک انٹرویومیں خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان نے کبھی اپنی سرزمین پر حقانی نیٹ ورک کی غیر منظم موجودگی کی تردید نہیں کی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ شمالی اور جنوبی وزیرستان اور خیبر ایجنسی میں آپریشن کرکے علاقوں کو کلیئر کرا لیا ہے، امریکا کو کہا ہے وہ آکر خود دیکھ سکتے ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ جو جو علاقے بشمول شمالی و جنوبی وزیرستان، خیبر ایجنسی اور باجوڑ ایجنسی، ان کے قبضے میں تھے وہ سب ہم نے خالی کروالیے ہیں۔