بھارت میں نوجوان لڑکی نے مرد کا روپ دھار کر 3 لڑکیوں سے شادیاں کرلیں

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 5 جنوری 2018 23:31

بھارت میں نوجوان لڑکی نے مرد کا روپ دھار کر 3 لڑکیوں سے شادیاں کرلیں
نیو دہلی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 05جنوری 2018ء ): بھارتی لڑکی نے و دھوکہ بازی کے تمام ریکارڈ ہی توڑ ڈالے۔بھارت میں نوجوان لڑکی نے مرد کا روپ دھار کر 3 لڑکیوں سے شادیاں کرلیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق تامل ناڈو کے گاﺅں کاسی نیانا منڈل سے تعلق رکھنے والی 17 سالہ رامادیوی ایک ٹیکسٹائل مل میں کام کرتی تھی۔ اس نے خود کو لڑکا بتا رکھا تھا اور کسی کو بھی اس پر شک نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

وہاں اس کے ساتھ کام کرنے والی لڑکی رامبھا سے اس کی دوستی ہو گئی اور کچھ ہی عرصے میں یہ دوستی محبت میں بدل گئی۔ بات اتنی آگے بڑھی کی شادی تک پہنچ گئی، لیکن دو ماہ قبل جب ان کی شادی ہوئی تو پہلی بار رامبھا کو پتا چلا کہ وہ کیا کر بیٹھی ہے۔رامبھا اس دھوکے کی شکایت لے کر پولیس کے پاس چلی گئی، لیکن تحقیقات کے دوران پتا چلا کہ وہ راما دیوی کی پہلی شکار نہیں تھی۔ تفتیش کے دوران چالاک لڑکی نے اعتراف کیا کہ وہ اس پہلے 16 سالہ جیوتی اور 17 سالہ وریندہ کو بھی اسی طرح دھوکہ دے چکی ہے۔ملزمہ اس وقت پولیس کی حراست میں ہے اور اس کے خلاف قانونی کاروائی کی جا رہی ہے۔