متحدہ عرب امارات میں خاکروب نے ایمانداری کی نئی مثال قائم کرتے ہوئے ہیروں سے بھرا بیگ پولیس کے حوالے کردیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 6 جنوری 2018 00:00

متحدہ عرب امارات میں خاکروب نے ایمانداری کی نئی مثال قائم کرتے ہوئے ..
دبئی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 05جنوری 2018ء ):متحدہ عرب امارات میں خاکروب نے ایمانداری کی نئی مثال قائم کرتے ہوئے ہیروں سے بھرا بیگ پولیس کے حوالے کردیا۔تفصیلات کے مطابق خاکروب دبئی کے علاقے القوسیس میں صفائی کررہا تھا کہ اس کے دوران اسے ایک بیگ ملا .بیگ کھولنے پر وہ حیران رہ گیا کیونکہ بیگ میں انتہائی قیمتی ہیرے اور طلائی زیورات موجود تھے۔

(جاری ہے)

خاکروب نے لالچ میں آنے کی بجائے دیانت داری کو ترجیح دیتے ہوئے مقامی پولیس اسٹیشن کا رخ کر لیا۔ جہاں اس نے پولیس حکام کو سارا واقعہ بتایا اور پھر اس نے مہنگے زیورات سے بھرا بیگ پولیس کے حوالے کردیا۔مقامی پولیس کے ڈائریکٹربریگیڈیر یوسف عبداللہ نے خاکروب کو دیانت داری سراہتے ہوئے خصوصی اعزاز سے نواز ا اور محکمہ پولیس کی جانب سے ایک خوبصورت تحفہ اور سرٹیفکیٹ بطور انعام میں دیا۔