لاپتہ پرواز کی تلاش کے لیے ملائیشیائی حکومت کا منصوبہ منظور

ہفتہ 6 جنوری 2018 21:07

لاپتہ پرواز کی تلاش کے لیے ملائیشیائی حکومت کا منصوبہ منظور
کولالمپور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جنوری2018ء) ملائیشیا کی حکومت نے ساڑھے تین برس قبل لاپتہ ہو جانے والی پرواز کی تلاش کا نیا سلسلہ شروع کرنے کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے ۔

(جاری ہے)

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملائیشیا، چین اور آسٹریلیا کی حکومتوں نے ایک ہزار دنوں تک لاپتہ بوئنگ ٹرپل سیون کی تلاش جاری رکھنے کے بعد 17 جنوری 2017 ء کو یہ سلسلہ ختم کر دیا تھا۔ ملائیشین ایئرلائنز کی لاپتہ پرواز ایم ایچ 370 پر عملے کے اراکین سمیت 239 افراد سوار تھے۔ یہ پرواز کوالالمپور سے چینی دارالحکومت بیجنگ جا رہی تھی کہ بحر ہند کے اوپر پرواز کے دوران لاپتہ ہو گئی تھی۔ لاپتہ ہوائی جہاز کی دوبارہ تلاش کا کام امریکا میں قائم ایک کمپنی اوشین انفینیٹی کرے گی۔