چوبیس گھنٹوں کے دوران9 اشتہار ی گرفتار کرلئے ،ترجمان

ہفتہ 6 جنوری 2018 21:52

چوبیس گھنٹوں کے دوران9 اشتہار ی گرفتار کرلئے ،ترجمان
فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جنوری2018ء) فیصل آبادپولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوںکے دورا ن9 اشتہاری مجر ما ن گرفتار کرلئے ۔

(جاری ہے)

فیصل آباد پولیس کے تر جمان انسپکٹر عامر وحید کے مطابق فیصل آبادپولیس نے ضلع بھر کے تھانوں کی حدود میںگزشتہ چوبیس گھنٹوںکے دورا ن جرائم پیشہ افراد کے خلاف کی گئی کارروائیوں میں9مجرمان اشتہار ی گرفتارکرلئے۔

گرفتار کئے جانیوالوں میں بی کیٹیگری کی9 مجرم اوراشتہاری شامل ہیں، غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور نمائش کرنے والوں کیخلاف کارروائیوں کے دوران7عدد پسٹل،ایک کاربین اورایک رائفل قبضہ میں لے کر متعلقہ افراد کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیںجب کہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون میں1.150کلو گرام چرس اور136لیٹر شراب برآمدکرکے ملزمان گرفتار کرکے ان کیخلاف مقدمات درج کیے گئے ۔