مقبوضہ کشمیر ،ْکپواڑہ میں برفانی تودہ گرنے سے 11 افراد ہلاک ،ْدو کو بچا لیا گیا

ہفتہ 6 جنوری 2018 21:52

سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جنوری2018ء) مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں برفانی تودہ گرنے سے 11 افراد ہلاک ہو گئے جب کہ 2 کو بچا لیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں گاڑی پر برفانی تودہ گرنے سے 11 افراد ہلاک ہو گئے جب کہ دو کو بچا لیا گیا۔

(جاری ہے)

رپورٹس کے مطابق حادثہ ضلع کپواڑہ کے علاقے تنگدھار میں سدھنا ٹاپ کے مقام پر گزشتہ روز اس وقت پیش آیا جب ایک گاڑی کرناہ کے علاقے ٹاٹا سومو جا رہی تھی۔مقبوضہ کشمیر کی ڈیزاسٹر رسپانس فورس، ماؤنٹین ریسکیو اور پولیس کی جانب سے سرچ آپریشن جاری رہا جبکہ امدادی ریسکیو اہلکاروں کو شدید سردی کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا کر نا پڑا۔

متعلقہ عنوان :