ٹائیگرشروف اور دیشا پٹانی کی شادی کی ویڈیو منظر عام پر آگئی

ہفتہ 6 جنوری 2018 22:21

ٹائیگرشروف اور دیشا پٹانی کی شادی کی ویڈیو منظر عام پر آگئی
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جنوری2018ء) بالی وڈ کے نوجوان اداکار ٹائیگر شروف اور اداکارہ دیشا پٹانی کی شادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری ہوگئی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اپنی پہلی ہی فلم ’’ہیروپنتی‘‘ سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار ٹائیگر شروف اور نئی اداکارہ دیشا پٹانی کے درمیان روابط کی خبریں کافی عرصے سے میڈیا پر گردش کررہی تھیں اور اب دونوں فلم باغی کے سیکوئل ’’باغی 2‘‘میں نظر آئیں گے۔

حال ہی میں ٹائیگر شروف اور دیشا پٹانی کی چند تصاویر منظر عام پر آئی تھیں جن میں دونوں سری لنکا میں چھٹیاں گزارتے دکھائی دے رہے تھے۔اب دونوں کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ دولہا دلہن بنے ہیں۔یہ وڈیوسوشل میڈیا پرگردش کررہی ہے تاہم یہ فلم کا منظر ہے جس میںٹائیگر اور دیشا کے ایک دوسرے کو ہار پہنارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :