اسلامیہ کالج پشاور یونیورسٹی کے سکالرز بلال، عنبرین اور فضل حمید نے ایم فل کرلیا

ہفتہ 6 جنوری 2018 22:30

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جنوری2018ء) اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور کے پاک سٹڈیز ڈیپارٹمنٹ کے ریسرچ سکالرزبلال حیدر،عنبرین بیگم اورفضل حمید نے ایم فل کرلیا۔

(جاری ہے)

ان کے تحقیقی مقالوں کی دفاعی تقریب گزشتہ روز منعقد ہوئی ،جس میں انہوں نے اپنی تحقیق کے حوالے سے شرکاء کے سوالوں کے تسلی بخش جواب دیئے اور مطالعہ پاکستان میں ایم فل ڈگری کے حقدار قرار پائے۔پاک سٹڈیز ڈیپارٹمنٹ کے چیئر مین پروفیسر ڈاکٹرنوشاد خان نے سکالرز کے سپروائزر کی حیثیت سے خدمات سرانجام دیں۔ تقریب میں فیکلٹی ، ریسرچ سکالرز اور طلبہ نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :