سرینگر: ضلع کپواڑہ میں برفادی تودہ گر گیا ،11 افراد ہلاک ، 2کو بچا لیا گیا

امدادی ریسکیو اہلکاروں کو شدید سردی کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا

ہفتہ 6 جنوری 2018 22:42

سری نگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جنوری2018ء) مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں برفانی تودہ گرنے سے 11 افراد ہلاک ہو گئے جب کہ 2 کو بچا لیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں گاڑی پر برفانی تودہ گرنے سے 11 افراد ہلاک ہو گئے جب کہ دو کو بچا لیا گیا۔

(جاری ہے)

رپورٹس کے مطابق حادثہ ضلع کپواڑہ کے علاقے تنگدھار میں سدھنا ٹاپ کے مقام پر گزشتہ روز اس وقت پیش آیا جب ایک گاڑی کرناہ کے علاقے ٹاٹا سومو جا رہی تھی۔مقبوضہ جموں وکشمیر کی ڈیزاسٹر رسپانس فورس، ماؤنٹین ریسکیو اور پولیس کی جانب سے سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ امدادی ریسکیو اہلکاروں کو شدید سردی کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔۔

متعلقہ عنوان :