Live Updates

نواز شریف آج بھی عوام کے دلوں پر راج کرتے اور سیاست کے بے تاج بادشاہ ہیں،عمران خان 2018 میں اپنی عبرتناک شکست کے لئے تیاری کر لیں،سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی

ہفتہ 6 جنوری 2018 22:44

نواز شریف آج بھی عوام کے دلوں پر راج کرتے اور سیاست کے بے تاج بادشاہ ..
اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جنوری2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے ترجمان سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ نواز شریف کے کوٹ مومن کے جلسہ میں عوام کے جم غفیر کی شرکت نے مخالفین کے چھکے چھڑا دیے ھیں،نواز شریف آج بھی عوام کے دلوں پر راج کرتے اور سیاست کے بے تاج بادشاہ ہیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں تحریک انصاف کے رہنما عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ! دیکھو جلسہ اسے کہتے ھیں اور یہ اس بات کی غمازی ہے کہ نواز شریف آج بھی عوام کے دلوں پر راج کرتے ہیںاور سیاست کے بے تاج بادشاہ ہیں۔

ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ نواز شریف جلسہ جبکہ عمران خان جلسی کرتے ھیں۔ترجمان پاکستان مسلم لیگ(ن) نے کہا کہ 2018کے انتخابات میں بھی مسلم لیگ(ن) اپنی کارکردگی کی بنیاد پر کامیاب ہو گی ۔.عمران خان 2018 میں اپنی عبرتناک شکست کے لئے تیاری کر لیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات