Live Updates

امریکہ کبھی قابل بھروسہ اتحادی نہیں رہا صرف ضرورت کا ساتھی رہا ،احسن اقبل

ملکی معاملات میں پی ایچ ڈی کرلی حکومت مدت پورے کرے گی، نظام کو لپیٹنے کی سازش ناکام ہوگی یہ وقت دھرنوں کا نہیں اتحاد کا ہے دھرنے دینے والا ٹرمپ کے ایجنڈے کو پورا کرے گا، عمران خان کو کچھ قوتوں نے استعمال کیا انہیں کچھ ملنے والا نہیں، نجی ٹی وی کو انٹرویو

ہفتہ 6 جنوری 2018 22:48

امریکہ کبھی قابل بھروسہ اتحادی نہیں رہا صرف ضرورت کا ساتھی رہا ،احسن ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جنوری2018ء) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ امریکہ کبھی قابل بھروسہ اتحادی نہیں رہا صرف ضرورت کا ساتھی رہا ملکی معاملات میں پی ایچ ڈی کرلی ، حکومت مدت پورے کرے گی، نظام کو لپیٹنے کی سازش ناکام ہوگی۔ یہ وقت دھرنوں کا نہیں اتحاد کا ہے دھرنے دینے والا ٹرمپ کے ایجنڈے کو پورا کرے گا، عمران خان کو کچھ قوتوں نے استعمال کیا انہیں کچھ ملنے والا نہیں۔

نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں احسن اقبال نے کہا کہ ٹرمپ کی تویٹ نے یکایک پاکستان اور امریکہ تعلقات میں سنگینی کو نیا موڑ دیا امریکی دیا امریکی صدر کی جانب سے بیان پاکستانی قوم کی توہین ہے۔ انہوں نے کہاکہ افغان جنگ کے بعد امریکہ ٹرافی لے کر چلا گیا مگر 35 لاکھ مہاجرین پاکستان کے لئے چھوڑ گیا۔

(جاری ہے)

پاکستان 37 سال سے افغان مہاجرین کی میزبانی کررہا ہے امریکہ کے حالیہ اقدامات سے لگتا ہے کہ وہ پاکستان کو اپنا اتحادی نہیں سمجھتا صرف پاکستان ہی نہیں امریکہ کی پالیسیوں میں تضاد ہے۔

انہوں نے کہا کہ تاریخ میں کبھی بھی امریکہ پاکستان کا قابل بھروسہ اتحادی ثابت نہین ہوا جب بھی ضرورت پڑی امریکہ پاکستان کے قریب اور جب ضرورت ختم ہوئی تو دور چلا گیا امریکہ سینیٹرز اور انتظامیہ قسمیں کھا کر کہتے رہے کہ امریکہ پاکستان کو تنہا نہین چھوڑے گا مگر جب بھی موقع آیا امریکہ نے ساتھ چھوڑ دیا انہوں نے کہ اکہ پکستان اس وقت امریکہ سے کوئی مدد نہیں لے رہا امریکہ پاکستان کی برآمدات کی سب سے بڑی منڈی ہے امریکہ جنوبی ایشیاء کو بھارت کی نظر سے نہ دیکھے انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان کو ناکام افغان پالیسی پر قربانی کا بکرا بنا رہا ہے پاکستان قربانی کا بکرا بنے گا پاکستان کو ہر صورتحال کیلئے تیار رہنا چاہیے۔

کسی بھی یکطرفہ اقدام کی صورت میں مسلح افواج بھرپور جواب دینے کی صلاہیت رکھتی ہے امید ہے امریکہ کوئی ایسا اقدام نہیں کرے گا جس سے اس خطے میں کشیدگی بڑھے ۔ انہں نے کہا کہ ملک میں تصادم اور محاذ آرائی کے اشارے مل رہے ہیں ۔ پیر سیالوی اور طاہر القادری سے درخواست کروں گا کہ یہ وقت دھرنوں کا نہیں ہے ہمیں اس وقت اتحاد کیلئے دھرنے دینے چاہیں۔

عدم استحکام کے ایجنڈے ٹرمپ کے ایجنڈے کو پورا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ لگتا ہے کوئی قوت سینیٹ کے انتخابات سے قبل سسٹم کو لپیٹنا چاہتی ہے۔ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی ۔ یہ کوئی مذاق نہیں ہے ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے ایم پی ایز نے خود بتایا کہ ان پر استعفوں کیلئے دبائو ڈالا جارہا ہے یہ بلوچستان کے ایم پی ایز کا بھی امتحان ہے کہ وہ کس طرف کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک کے معاملات کے حوالے سے پی ایچ ڈی کرلی ہے امید ہے بلوچستان کے ایم پی ایز تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنائین گے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حالات درست ہیں ہم نے توانائی بحران کا خاتمہ کیا ہم نے کراچی سمیت پورے ملک میں امن کو بحال کیا۔ معیشت صحیح راستے پر گامزن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو بعض قوتوں نے استعمال کیا وقت ثابت کرے گا کہ نواز شریف کو اقتصادی راہداری اور م عاشی کامیابی کی سزا ملی ان کا کہنا تھا کہ قبل از وقت انتخابات کا کوئی آپشن نہیں قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ نگران حکومت کی سازش سے بڑا ہے عمران خان کو کچھ ملنے والا نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی قوتوں کو دیوار سے لگانا چاہیے سیاسی قوتوں میں اتحاد اور یکجہتی پیدا کرنی چاہیے جو دھرنا دے گا وہ ٹرمپ کے ایجندے کو پورا کرے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات