Live Updates

کوٹ مومن جلسے میں عوام کے جم غفیر نے مخالفین کے چھکے چھڑا دیے ، عمران خان

2018میں عبرتناک شکست کیلئے تیار رہیں، جلسیاں کرنے والے عمران خان کو معلوم ہو گیا ہو گا کہ جلسہ کسے کہتے ہیں ،ترجمان مسلم لیگ نوازڈاکٹر آصف کرمانی

ہفتہ 6 جنوری 2018 22:52

کوٹ مومن جلسے میں عوام کے جم غفیر نے مخالفین کے چھکے چھڑا دیے ، عمران ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جنوری2018ء) ترجمان پاکستان مسلم لیگ نوازڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ کوٹ مومن جلسے میں عوام کے جم غفیر نے مخالفین کے چھکے چھڑا دیے ، عمران خان 2018میں عبرتناک شکست کیلئے تیار رہیں ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ترجمان پاکستان مسلم لیگ نوازڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ جلسیاں کرنے والے عمران خان کو معلوم ہو گیا ہو گا کہ جلسہ کسے کہتے ہیں ،نوازشریف آج بھی عوام کے دلوں پر راج کرتے ہیں ،کوٹ مومن جلسے میں عوام کے جم غفیر نے مخالفین کے چھکے چھڑا دیے ، عمران خان 2018میں عبرتناک شکست کیلئے تیار رہیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :