نجی پرواز میں عمرے کی ادائیگی کے بعدواپس آنیوالی خاتون دوران پرواز انتقال کرگئیں

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 6 جنوری 2018 23:07

نجی پرواز میں عمرے کی ادائیگی کے بعدواپس آنیوالی خاتون دوران پرواز ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 06جنوری 2018ء ):نجی پرواز میں عمرے کی ادائیگی کے بعدواپس آنیوالی خاتون دوران پرواز انتقال کرگئیں۔تفصیلات کے مطابق عمرے کی ادائیگی کے بعد واپس آنے والی خاتون دوران پرواز انتقال کرگئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جدہ سے اسلام آباد آنے والی پرواز میں دوران سفر خاتون دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے انتقال کرگئیں، نجی ایئرلائن کی پرواز میں سفر کرنے والی خاتون عارضہ قلب میں مبتلا تھیں۔خاتون کا تعلق منڈی بہاالدین سے ہے اور وہ عمرے کی ادائیگی کے بعد واپس آرہی تھیں۔ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون کی لاش کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔