امریکی امداد پاکستان کے لئے غیر اہم ہے ، پانچ برسوں کے درمیان ملی امریکی امداد ایک کروڑ ڈالر سے بھی کم تھی ، پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمیشہ آگے رہا ، دنیا کو سراہانا چاہیے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہماری معیشت کو 120 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا برطانوی اخبار کو انٹرویو

ہفتہ 6 جنوری 2018 23:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جنوری2018ء) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ امریکی امداد پاکستان کے لئے غیر اہم ہے ، پانچ برسوں کے درمیان ملی امریکی امداد ایک کروڑ ڈالر سے بھی کم تھی ، پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمیشہ آگے رہا ، دنیا کو سراہانا چاہیے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہماری معیشت کو 120 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ۔

وہ ہفتہ کو برطانوی اخبار کو انٹرویو دے رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے امریکہ کو تمام باتوں سے آگاہ کیا دنیا کو بھی بتایا کہ پاکستان خود مختار ملک ہے ۔ ہمیشہ عالمی قوانین کی پاسداری کی ۔ افغانستان میں عالمی فوجیں دہشتگردوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہیں ۔ دہشتگرد آج بھی افغانستان کی سرحد سے پاکستان پر حملہ کرتا ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان اپنی سرزمین پر دہشتگردی کے خلاف جنگ جیت چکا ہے ۔

ہم دنیا میں دہشتگردی کی سب سے بڑی جنگ لڑ رہے ہیں ۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمیشہ پاکستان ہی آگے رہا ہے ۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ امریکی امداد پاکستان کے لئے غیر اہم ہے ، پانچ برسوں کے درمیان ملی امریکی امداد ایک کروڑ ڈالر سے بھی کم تھی ، پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمیشہ آگے رہا ، دنیا کو سراہانا چاہیے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہماری معیشت کو 120 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ۔