شہری کی زمین کی جعلی فرد تیار کرنے والے تین افراد کیخلاف 18 سال بعد قانون متحرک ہوگیا

اتوار 7 جنوری 2018 16:22

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جنوری2018ء) شہری کی زمین کی جعلی فرد تیار کرنے والے تین افراد کیخلاف 18 سال بعد قانون متحرک ہوگیا‘ تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی جڑانوالہ کے علاقہ تحصیل کچہری کے سخی محمد نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ ملزمان مزمل وغیرہ 3 کس نے میری زمین کی جعلی فرد تیار کر کے اسے فروخت کرنے کی کوشش کی جس پر پولیس نے کارروائی کا آغا ز کردیا۔