رقم کے عوض بوگس چیک دینے والے کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا

اتوار 7 جنوری 2018 16:22

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جنوری2018ء) رقم کے عوض بوگس چیک دینے والے کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا‘ تفصیلات کے مطابق تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقہ میں محمد خالد اور عامر منیر کے درمیان عرصہ دراز سے کاروباری مراسم قائم تھے اور اکثر پیسوں کا لین دین کا سلسلہ چلتا رہتا تھا جس کی بنا پر محمد خالد نے عامر کو 4 لاکھ روپے کی رقم ادھار دی اور واپسی کے تقاضے پر عامر نے اسے ایک چیک دے دیا جو اکائونٹ میں رقم نہ ہونے کی وجہ سے ڈس آنر ہوگیا جس پر محمد خالد کی درخواست پر بٹالہ کالونی پولیس نے مقدمہ درج کرکے گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کردئیے۔