کاشتکاروں سے کم قیمت پر گنا خریدنے والے تین افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا

اتوار 7 جنوری 2018 16:22

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جنوری2018ء) کاشتکاروں سے کم قیمت پر گنا خریدنے والے تین افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا‘ تفصیلات کے مطابق تھانہ لنڈیانوالہ کے علاقہ چک نمبر 656 گ ب میں شعبان الحق‘ چک نمبر 625 گ ب میں محمد اکبر اور محمد اعظم خان کاشتکاروں سے گورنمنٹ کے مقرر کردہ ریٹ سے کم قیمت پر گنا خرید رہے تھے جس پر پولیس نے تحصیلدار شیر محمد خان کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کردیا ۔