کابل سپلائی کی وجہ سے امریکا کا پاکستان کی عسکری قیادت سے رابطہ
پاکستان پر عسکری امداد کی پابندی کے باوجود پینٹاگون پاکستان کی اعلی فوجی قیادت خصوصاآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے رابطے بحال کررہا ہے، امریکا کے سیکریٹری دفاع جنرل جیمز میٹس کی پینٹا گون میں پریس بریفنگ
اتوار 7 جنوری 2018 17:20
(جاری ہے)
جیمز میٹس نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ پاکستان کی عسکری امداد پر پابندی عائد کرنے سے قبل ان تمام اہم امکانات کا ہر زاویے سے جائزہ لیا تھا لہذا امریکا کو ردِ عمل کے طور پر افغانستان میں سپلائی روکنے کی فکر نہیں ہے۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا مجھے نہیں لگتا اور نہ ہی میرے پاس ایسے کوئی اشارے ہیں جس سے ثابت ہو کہ اسلام آباد افغانستان کی سپلائی روکے گا۔جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا امریکی پابندی کے بعد چین پاکستان کی عسکری امداد کو پورا کرے گا تو انہوں نے جواب دیا نہیں۔اس سے قبل جمعہ 5 جنوری کو واشنگٹن میں ٹرمپ انتظامیہ کے اعلی عہدیدار کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امداد روکنے کے فیصلے سے پاکستان کو تقریبا 2 ارب ڈالر کا نقصان ہوسکتا ہے۔ادھر جیمز میٹس سمیت دیگر اعلی عہدیداران نے تحفظات کا اظہار کیا کہ امریکی کی جانب سے عسکری امداد پر پابندی کے نتیجے میں پاکستان افغانستان میں امریکی فوجیوں کی سپلائی توڑ سکتا ہے۔دوسری جانب امریکی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف امریکی فیصلے سے خود امریکا کو فوجی سامان کی مد میں 1 ارب ڈالر کا خسارہ برداشت کرنا پڑے گا۔جیمز میٹس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے نیٹو فورسز کے مقابلے میں زیادہ جانوں کی قربانی دی لیکن عسکری امداد پر پابندی کا فیصلہ امریکی کی مشرق وسطی کی نئی تزویراتی حکمت عملی کے تحت لیا گیا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سول حکومت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنا کردار نبھا سکتی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ناسا کے سربراہ کا خلا میں چینی فوج کی موجودگی کا دعویٰ
-
سپیس ایکس نے مزید 23 سٹار لنک انٹرنیٹ سیٹلائٹ زمین کے گرد مدار میں بھیج دیئے
-
غریب ممالک کے قرضوں کے بوجھ کو تیزی سے کم کرنے کے حل موجود ہیں، اقوام متحدہ
-
ایمریٹس ایئرلائن کا دبئی سے آپریشن بحال، مسافروں کو نئی بکنگ کرانے کی ہدایت
-
اقوام متحدہ نے غزہ کے لیے 2.8 ارب ڈالر کی فنڈنگ کی اپیل کردی
-
عمان،سیلابی ریلے میں بیٹی کو سینے سے لگائے باپ کی ویڈیو نے دل دہلا دیئے
-
سعودی عرب میں ٹریفک چالان پر 50 فیصد رعایت کااعلان
-
غلط اندازہ اسرائیل ایران تصادم بڑھنے کا باعث بنا، امریکی میڈیا
-
زائرین کو 40 برس سے مفت چائے پلانے والے بزرگ کا انتقال
-
ترجمے کی مضحکہ خیز غلطی، بھارتی ریلوے اسٹیشن پرلگا بورڈ وائرل ہوگیا
-
کوڑے دان سے ملا سونے، ڈالرزسے بھرا بیگ ایرانی شہری نے مالک کو واپس کردیا
-
کینیڈا،سونے اورکرنسی کی سب سے بڑی چوری، بھارتی اورپاکستانی ملوث
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.