اداکارہ میرا نےمیری زیرو میٹرگاڑی چھین لی،اداکارہ لیلیٰ کی تقریب میں ہنگامہ آرائی

اداکارہ میرا نے ادھارپیسے بھی واپس نہیں کیے،میرے بوائے فرینڈ کے ساتھ شاپنگ کررہی ہے،اداکارہ میراکیخلاف قانونی کاروائی کروں گی۔اداکارہ لیلیٰ کی میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 7 جنوری 2018 21:53

اداکارہ میرا نےمیری زیرو میٹرگاڑی چھین لی،اداکارہ لیلیٰ کی تقریب میں ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07 جنوری 2018ء) : لالی وڈ اداکارہ لیلیٰ نے آج منعقدہ تقریب میں ہنگامہ کھڑا کردیا۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ اداکارہ میرا نے زیرو میٹر گاڑی چھین لی، ادھارپیسے بھی واپس نہیں کیے،میراکیخلاف قانونی کاروائی کروں گی۔انہوں نے آج یہاں ایک تقریب میں شرکت کی۔جہاں پراداکارہ لیلیٰ نے اس بات پرہنگامہ کھڑاکردیاکہ پورے پاکستان میں میرے ساتھ کوئی کھڑا نہیں ہورہاہے۔

انہوں نے کہاکہ میرے بھائی کاانتقال ہوا اور میرے ابوکوزہردیاگیا۔لیکن میری مدد کیلئے میڈیانہیں آیا۔میرے ساتھ ناانصافی ہوئی ۔ایک گھرسے دوجنازے گئے لیکن میڈیا کوکیوں پتا نہیں چلا،کوئی خبرنہیں دی گئی۔میں نے کوئی گلا شکوہ نہیں کیا۔انہوں نے کہاکہ میں مشہوراسٹار ہوں لیکن میڈیا مجھے پھربھی کوریج نہیں دیتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اداکارہ میرا نے میری زیرو میٹر گاڑی چھین لی۔

اداکارہ میرا نے پیسے ادھار لے کرواپس نہیں کیے۔اداکارہ میرامیرے بوائے فرینڈ کو چھین کراس کے ساتھ شاپنگ کررہی ہے۔لیلیٰ نے مزید کہاکہ میں ایک گھر میں گیارہ سال سے رہ رہی ہوں، جومیرا گھر ہے لیکن کچھ لوگ آئے انہوں نے میرے گھرسے سامان اٹھاکرپلاٹ میں رکھ دیا۔وہ کون لوگ تھے؟انہوں نے میرے گھرسے سامان کس نے اٹھایا۔ مسلم لیگ ن کے صدرنوازشریف ، شہبازشریف،مریم نواز،بلاول بھٹوسمیت اعلیٰ سیاسی قیادت سے مطالبہ ہے کہ ان لوگوں کوپتا لگوایا جائے۔انہوں نے کہاکہ اداکارہ میرا کیخلاف گاڑی کی واپسی کیلئے قانونی کاروائی کریں گے۔۔۔ ویڈیو بھی دیکھیں

متعلقہ عنوان :