متحدہ چھوڑ کر آل پاکستان مسلم لیگ کے ساتھ چلو، مشرف کا اہل کراچی کو مشورہ

ہماری فوج مضبوط ہے بھارت تباہ نہیں کر سکتا،موجودہ حکمران عوام کا درد نہیں سمجھتے،سیاست میں بنیادی تبدیلی لانا چاہتا ہوں ، کٹی پہاڑی کے پھٹانوں کو اے این پی اور مہاجروں کو ایم کیو ایم اسلحہ دیتی رہی ،، حکومت میں آکر کراچی میں ترقیاتی کام کرائیں گے ہم پیپلز پارٹی کو سندھ میں شکست دیں گے اور سندھ میں حکومت بنائیں گے سابق صدر کا کا لیاقت آباد فلائی اوور پر منعقدہ جلسے سے دبئی سے ٹیلیفونک خطاب

اتوار 7 جنوری 2018 23:10

متحدہ چھوڑ کر آل پاکستان مسلم لیگ کے ساتھ چلو، مشرف کا اہل کراچی کو ..
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جنوری2018ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر جنرل(ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ ہماری فوج مضبوط ہے بھارت تباہ نہیں کر سکتا،موجودہ حکمران عوام کا درد نہیں سمجھتے،سیاست میں بنیادی تبدیلی لانا چاہتا ہوں ، کٹی پہاڑی کے پھٹانوں کو اے این پی اور مہاجروں کو ایم کیو ایم اسلحہ دیتی رہی ،، حکومت میں آکر کراچی میں ترقیاتی کام کرائیں گے ہم پیپلز پارٹی کو سندھ میں شکست دیں گے اور سندھ میں حکومت بنائیں گے۔

اتوار کوسابق صدر پرویز مشرف نے شہر قائد کے لیاقت آباد فلائی اوور پر منعقدہ جلسے سے دبئی سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنی نہیں ملک کے مفاد کی بات کرتا ہوں ،پاکستان کے غریب عوام کی خوشحالی چاہتا ہوں ،مجھے کچھ نہیں چاہیے،اللہ نے سب کچھ دیا ہے ،موجودہ حکمران عوام کا درد نہیں سمجھتے،سیاست میں بنیادی تبدیلی لانا چاہتا ہوں ،اگر کوئی اور کام کرے گا تو اس کی حمایت کروں گا،انہوں نے کہا کہ اصلی لیڈر دریاؤں کے بہاؤں کو تبدیل کرتا ہے،کراچی کے لوگوں کو متحد ہو جانا چاہیے،میں چاہتا ہوں کہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو جائے،میں بھی مہا جر ہوں لیکن خود کو پاکستانی سمجھتا ہوں ،پرویز مشرف نے کہا کہ میرے ساتھ چلو صیحح راستے پر لے کر چلوں گا،ایم کیو ایم اور مہاجر نام کو تبدیل کر کے بہتر نام دینا ہو گا، کٹی پہاڑی کے پھٹانوں کو اے این پی اور مہاجروں کو ایم کیو ایم اسلحہ دیتی رہی ،ہم کب تک ایک دوسرے کو مارتے رہیں گے، جب ہم میں امن ،بھائی چارہ ہو گا تو سیا سی قوت بن جائیں گے، حکومت میں آکر کراچی میں ترقیاتی کام کرائیں گے۔

(جاری ہے)

سابق صدر نے کہا کہ ہم پیپلز پارٹی کو سندھ میں شکست دیں گے اور سندھ میں حکومت بنائیں گے، مہاجروں کو را کا ایجنٹ ،ٹارگٹ کلرز ،بھتاخور کہا جاتا ہے ،مہاجر اپنے ذہن میں بٹھا لیں سب سے پہلے پاکستانی ہیں ،ہماری فوج مضبوط ہے بھارت تباہ نہیں کر سکتا ۔