عوام کی خاطرماضی کے زخم بھلانا چاہتا ہوں،زخم درزخم مت لگاؤ، نوازشریف

مجھےماضی کےزخم بھولنے دو،پانچ آدمیوں نے کروڑوں کےمینڈیٹ کوایک منٹ میں ختم کردیا،عوام کو ناانصافی کیخلاف اورپاکستان کوبچانےکافیصلہ کرناہے،بجلی کولوڈشیڈنگ اوردہشتگردی کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کردفن کردیا،کہ فخر ہےنوازشریف پردھیلے کی کرپشن کابھی الزام نہیں۔چکوال میں تعزیتی ریفرنس سےخطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 8 جنوری 2018 16:56

عوام کی خاطرماضی کے زخم بھلانا چاہتا ہوں،زخم درزخم مت لگاؤ، نوازشریف
چکوال(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08 جنوری 2018ء) : مسلم لیگ ن کے صدراور سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ عوام کی خاطرماضی کے زخم بھلاناچاہتاہوں،زخم درزخم مت لگاؤ، مجھے ماضی کے زخم بھولنے دو،یہ زخم عوام اورمیرے دل پرلگے ہیں،پانچ آدمیوں نے کروڑوں کے مینڈیٹ کوایک منٹ میں ختم کردیا، عوام کو ناانصافی کیخلاف اورپاکستان کوبچانے کا فیصلہ کرنا ہے، بجلی کولوڈشیڈنگ اور دہشتگردی کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کردفن کردیا،کہ فخر ہے نوازشریف پردھیلے کی کرپشن کابھی الزام نہیں۔

انہوں نے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ضمنی الیکشن کے امیدوار سلطان، چوہدری لیاقت مرحوم کے فرزند ہیں۔چوہدری لیاقت میرے پرانے ساتھی تھے۔چوہدری لیاقت پرخلوص اور باقار انسان تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے حلقے کی خوب خدمت کی۔چوہدری لیاقت علی مرحوم کی کوششوں سے ن لیگ آج اس سطح پرپہنچی ہے۔میں دعاکرتاہوں کہ اللہ ان کوجواررحمت میں جگہ عطافرمائے اور خاندان کوصبرجمیل دے۔

ان کے بچوں کامستقبل تابناک اور روشن بنائے۔انہوں نے کہاکہ مجھے عوام کاجذبہ دیکھ ایسا لگ رہاہے کہ سلطان حیدرالیکشن میں کامیاب ہوگا،اور حلقے کی عوام کی خدمت کرے گا۔انہوں نے کہاکہ آپ بطوروزیراعظم اور وزیراعلیٰ بھی مجھے دیکھاہے۔مسلم لیگ ن اور خاندان کی خدمت سے بھی واقف ہیں۔ملک سے بے دخل کرنے کی وجہ بھی جانتے ہیں۔میرا عوام کے ساتھ جورشتہ ہے اس کوبھی جانتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ میں نے بڑے خلوص سے پاکستان کے عوام کی خدمت کی ہے۔کبھی ملاوٹ نہیں کی۔انہوں نے کہاکہ ایک زمانہ2013ء تھا۔جب بجلی نہیں تھی۔کہاں ہیں وہ لوگ جوملک کواندھیروں میں غرق کرکے چلے گئے۔ان شکلوں کوآپ یادرکھیں۔ملک کواندھیروں میں ڈبونے والے ڈکٹیٹراور سیاستدان دونوں تھے۔انہوں نے کہاکہ اللہ کی طرف سے یہ معزہ ہے کہ اللہ نے ہمیں توفیق دی اور صرف چارسالوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کاخاتمہ کردیا۔

مجھے احساس تھا کہ عوام کس طرح مصیبت میں زندگی گزاررہے ہیں۔کس طرح کارکخانے چلیں،دکانیں چلیں۔دفاترزمیں لوگ کیسے جائیں؟ کیسے بچے پڑھیں۔بجلی ملک کی ترقی میں بجلی اہم کرداراداکرتی ہے۔نوازشریف نے کہاکہ میرا1985ء سے ویژن تھا کہ ملک میں بجلی ہو،موٹرویزبنیں،انڈسٹریاں چلنی چاہئیں۔اسی لیے ہم نے اتنے بجلی کے منصوبے لگا دیے کہ اب بجلی کی لوڈیشڈنگ کاخاتمہ کردیاہے۔

سابق وزیراعظم نے کہاکہ 2013ء میں ملک میں دہشتگردی کاراج تھا۔لیکن ہم نے دہشتگردی کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالیں۔اور دہشتگردی کودفن کردیا۔پھر نااہلی کے فیصلے سے ملک میں انتشارپیداکیاگیا۔56ارب ڈالرکی سرمایہ کاری سی پیک کے تحت ملک میں آئی۔لوگ خوشحال ہورہے تھے۔لیکن اب اس فیصلے کے انتشار پھیلاہے یابے روزگاری بڑھے گی۔تویہ شاہد خاقان کاقصورنہیں۔

بلکہ اس فیصلے سے پوچھو جس سے انتشارپھیلا۔نوازشریف نے کہاکہ فیصلہ یہ تھا کہ پاناما کا معاملہ تھا لیکن نوازشریف نااہل اقامہ پرکیاگیا۔انہوں نے کہاکہ کتنے مہینے گزرگئے لیکن پتا نہیں چلاکہ کس پرنکالا؟ انہوں نے کہاکہ فخر سے یہ بات کرسکتاہوں کہ نوازشریف پردھیلے کی کرپشن کاالزام نہیں۔اسی لیے کرپشن پرنہیں نکال سکے۔کہاگیاکہ بیٹے سے تنخواہ کیوں نہیں لی؟ انہوں نے کہاکہ سات سال باہررکھاگیا۔

والد وفات پاگئے توپاکستان نہیں آنے دیاگیا۔کتنے زخم لگائے گئے؟ انہوں نے کہاکہ مجھے وہ زخم بھولنے دو،زخم درزخم مت لگاؤ،یہ زخم نوازشریف کے سینے پرنہیں ملک کی عوام کے سینے پربھی لگ رہے ہیں۔عوام کی خاطریہ زخم بھلاناچاہتاہوں۔یہ زخم میرے دل پرلگے ہیں۔قوم کوامیدتھی کہ پاکستان خوشحال ملک بن جائے گا۔موٹرویز بن رہی ہیں۔جب کراچی چکوال،لاہورکے قریب ہوجائے گاتویہی ترقی ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ تقدس ہے عوام کے ووٹ کاکہ پانچ آدمی کروڑوں کے مینڈیٹ کوایک منٹ میں ختم کردیتے ہیں۔جب اس طرح کے فیصلے ہوتے ہیں توپھرملک خوشحالی کی طرف نہیں جاتا۔عوام کوفیصلہ کرناہے کہ ملک کوکس طرح خوشحالی طرف لے کرجاناہے۔ عوام نے ناانصافی کیخلاف کھڑے ہوناہے اور پاکستان کوبچاناہے۔