عوامی تحریک کاحکومت کیخلاف17جنوری سےملک گیرتحریک شروع کرنےکااعلان

اب استعفیٰ کامطالبہ نہیں بلکہ استعفیٰ لیں گے،اب پوری حکومت کاخاتمہ ہوگا،ملک گیرتحریک کی دیکھ بھال کیلئے ایکشن کمیٹی قائم کردی۔ڈاکٹرطاہرالقادری کی اسٹیئرنگ کمیٹی کےممبران کےہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 8 جنوری 2018 17:45

عوامی تحریک کاحکومت کیخلاف17جنوری سےملک گیرتحریک شروع کرنےکااعلان
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08 جنوری 2018ء) : عوامی تحریک نے حکومت کے خاتمے کیلئے17جنوری سے ملک گیرتحریک کا آغاز کرنے کا اعلان کردیا،تحریک لاہور سے شروع ہوگی۔میڈیا رپورٹس کے عوامی تحریک کی اسٹیئرنگ کمیٹی آج لاہور میں اجلاس ہوا،جس میں وزیراعلیٰ پنجاب اور راناثناء اللہ کے استعفوں سے متعلق جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں تحریک چلانے سے متعلق حکمت عملی کابھی جائزہ لیاگیا۔

اجلاس میں پی ٹی آئی کے رہنماء جہانگیرترین ، شیخ رشید ،کامل علی آغاسمیت دیگراتحادی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کے بعدعوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری نے کہا کہ کل7جنوری کو ڈیڈلائن ختم ہوگئی لیکن استعفے دینے کا مطالبہ پورانہیں ہوا۔اب بات صرف استعفے تک نہیں بلکہ پوری حکومت کاخاتمہ ہوگا۔ حکمرانوں سے ایک ایک جرم کا حساب لیں گے۔

حکومت نے اپنی ناہلیت بچانے کیلئے ختم نبوت ﷺ کا ڈاکا مارا گیا۔ ڈاکٹرطاہرالقادری نے ملک گیرتحریک چلانے کیلئے ایکشن کمیٹی بھی بنادی ہے۔ایکشن کمیٹی کاپہلا اجلاس 11جنوری کوہوگا۔انہوں نے کہاکہ احتجاج سمیت تمام امورایکشن کمیٹی دیکھے گی۔ انہوں نے کہاکہ تحریک میں شرکت کیلئے آصف زرداری،عمران خان،مصطفی کمال اور چوہدری شجاعت کوبھی دعوت دے دی ہے۔

متعلقہ عنوان :