وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کی جانب سے ممبران اسمبلی کو وزیر بنانے اور بلدیاتی الیکشن وعدے کے مطابق نہ کرانے پر پارٹی میں بغاوت کا خدشہ بڑھ گیا

پیر 8 جنوری 2018 20:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جنوری2018ء) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کی جانب سے ممبران اسمبلی کو وزیر بنانے اور بلدیاتی الیکشن وعدے کے مطابق نہ کرانے پر پارٹی میں بغاوت کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔سابق وزیراعظم سکندر حیات نے بھی فاروق حیدر پر واضح کردیا ہے کہ میرٹ پر تمام حلقوں کے ممبران اسمبلی کو وزارتیں نہ دینے پر ایک نیا بحران کھڑا ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ آزاد کشمیر کے سابقہ وزیراعظم سکندر حیات اور راجہ فاروق حیدر کے درمیان ممبران اسمبلی کو میرٹ پر وزارت نہ دینے پر سخت چپقلش چل رہی ہے۔ راجہ فاروق حیدر منظور نظر چاپلوس اور میرٹ سے ہٹ کر وزیر اور ایڈمنسٹریٹر تعینات کر رہے ہیں جس کے باعث فاروق حیدر اور سکندر حیات ہیں گزشتہ کئی ماہ سے سخت اختلافات چل رہے ہیں۔

سکندر حیات وزیراعظم کو متعدد بار باور کروا چکے ہیں کہ وہ اپنے وعدے کے مطابق بلدیاتی الیکشن کی تاریخ کا اعلان کریں تاہم وزیراعظم بننے سے لے کر اب تک راجہ فاروق حیدر درجنوں مرتبہ بلدیاتی الیکشن کروانے کی جعلی اعلانات کر چکے ہیں،ابھی معلوم ہوا ہے کہ فاروق حیدر کے جعلی اعلانات کے باعث جماعت اور کابینہ میں سخت اختلافات اور تقسیم کا عمل شروع ہی۔