سانحہ ماڈل ٹائون پر بلائی گئی اے پی سی کی سٹیئرنگ کمیٹی نے 17جنوری سے ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا
انتظامی امور سمیت کسی بھی طرح کے فیصلے کیلئے 7رکنی با اختیار ایکشن کمیٹی بھی تشکیل دیدی گئی ،پہلا اجلاس 11جنوری کو طلب کر لیا گیا اب استعفے مانگیں گے نہیں لیں گے ،ملک میں جہاں بھی (ن) لیگ کی حکومتیںقائم ہیں ان کا خاتمہ ہوگا،تحریک کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے آصف زرداری، عمران خان،سراج الحق، چوہدری شجاعت، مصطفی کمال سمیت دیگر جماعتوں کے سربراہوں کو بھی احتجاج میں شرکت کی دعو ت دیدی عوامی تحریک کے سربراہ کی سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد رہنمائوں کے ہمراہ میڈیا کو بریفنگ،شیخ رشید اور جہانگیر ترین نے بھی ملاقات کی
پیر 8 جنوری 2018 20:53
(جاری ہے)
اجلاس میں ڈاکٹر طاہر القادری ، شیخ رشید ، جہانگیر خان ترین، منظور وٹو، لیاقت بلوچ، خرم نواز گنڈا پور،قمر زمان کائرہ ،کامل علی آغا، صاحبزادہ حامد رضا، جمشید دستی سمیت دیگر نے شرکت کی ۔
اجلاس کے بعد ڈاکٹر طاہر القادری نے سٹیئرنگ کمیٹی کے رہنمائوں کے ہمراہ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سٹیئرنگ کمیٹی نے متفقہ فیصلہ کیا ہے کہ 17 جنوری سے اب (ن) لیگ کی صوبائی کابینہ نہیں بلکہ پورے ملک میں جہاں بھی (ن) لیگ کی حکومتیں ہیں ان کے خاتمے کیلئے ملک گیر تحریک شروع ہو گی ۔ انہوں نے بتایا کہ انتظامی امور کی نگرانی اور مرحلہ وار آگے بڑھنے کیلئے تمام اقدامات کا جائزے اور فیصلے کرنے کیلئے سات رکنی ایکشن کمیٹی بھی قائم کر دی گئی ہے جس کا پہلا اجلاس 11جنوری کوطلب کر لیا گیاہے ۔ انہوںنے کہا کہ ہمارے پاس سارے آپشنز کھلے ہیں اور ہم نے ظلم ، لوٹ مار، کرپشن، انسانیت دشمن سلطنت کا خاتمہ کرنا ہے ،اب (ن) لیگ کی صوبائی کابینہ نہیں بلکہ پوری (ن) لیگ کا خاتمہ ہوگا او ریہ تحریک نتائج حاصل کرنے تک نہیں رکے گی ۔ ان سے اداروں ، رول آف لاء ، جمہوریت کو ختم ، پارلیمنٹ کو بے توقیر کرنے کے ایک ایک جرم کا حساب ہوگا ، اب ان کا گریبان اور قوم کا ہاتھ ہوگا ۔ ان لوگوںنے عقیدہ ختم نبوت پر ڈاکہ ڈالا ہے اورمسلمانوں کے ایمان کو اللکارا ہے اب اس قانون کو بدلنے والے پس پردہ چہرے بھی بے نقاب ہوں گے اوراانہیں عقیدہ ختم نبوت پر حملے کا حساب دینا ہوگا ۔ انہوں نے بتایا کہ سات رکنی کمیٹی میں پیپلز پارٹی کے قمر زمان کائرہ، پی ٹی آئی سے عبد العلیم خان،(ق) لیگ سے کامل علی آغا،عوامی مسلم لیگ سے شیخ رشید،مجلس وحدت المسلمین سے ناصر شیرازی،عوامی تحریک سے خرم نواز گنڈاپور اور جماعت اسلامی سے لیاقت بلوچ شامل ہوں گے جبکہ جبکہ خرم نواز گنڈا پور، جہانگیر ترین اورمنظو ر وٹو ایکشن کمیشن کے کوار ڈی نیٹرہوں گے ۔ انہوںنے کہا کہ ایکشن کمیٹی سٹیئرنگ کرنے کا اجلاس بھی طلب کرنا چاہے تو با اختیا رہوگی۔سٹیئرنگ کمیٹی احتجاجی پروگرام کے خدو خال ، اس کی طوالت اور نوعیت کے حوالے سے فیصلے کرنے کے لئے با اختیار ہو گی اور تمام معاملات کوبراہ راست دیکھے گی ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اس سے قبل جو اعلان ہواتھا وہ اے پی سی کا اعلامیہ تھا او راب احتجاج کا اعلان سٹیئرنگ کمیٹی مکمل اتفاق رائے سے کر رہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ 17جنوری سے شروع ہونے والے احتجاج میں شرکت کے لئے آصف علی زرداری، عمران خان،سراج الحق، چوہدری شجاعت، چوہدری پرویز الٰہی ،مصطفی کمال سمیت دیگر جماعتوںکے سربراہوںکو بھی دعو ت دیدی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب ایک ایک پردہ اٹھتا چلے جائے گا اور ہر مرحلہ سامنے آتا چلے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ختم نبوت پوری قوم کا مشترکہ مسئلہ ہے اور آئین کا عقیدہ ہے اس کیلئے جو بھی قدم اٹھایا جائے گااس کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے ۔ اس سے قبل عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اور تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر خان ترین نے ڈاکٹرطاہرالقادری سے الگ الگ ملاقات کر کے مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔مزید اہم خبریں
-
8 فروری کے عام انتخابات کے بعد جو فارم 47 خلافِ قانون کئی روز تک جاری نہ ہوئے انکا ضمنی انتخاب کے چند گھنٹے بعد جاری ہونا نہایت حیرت انگیز ہے،پی ٹی آئی
-
ایران کے صدر کی کراچی آمد،گورنر اور وزیراعلی سندھ نے پرتپاک استقبال کیا
-
ڈیجیٹل انسانی ترقی کے انڈکس میں پاکستان 193 ممالک میں 164 ویں نمبر پر آگیا
-
معیاری تعلیم کا فروغ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے، بھرپور کوشش ہے کوئی بھی بچہ اسکول سے باہر نہ ہو ، وزیراعظم
-
معیاری تعلیم کا فروغ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے،ہماری بھرپور کوشش ہے کہ کوئی بھی بچہ سکول سے باہر نہ ہو ، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی برطانیہ کی معروف جامعات کے نمائندہ وفد سے گفتگو
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے صارفین کے اعتماد کے اعشاریے جاری کر دیئے گئے
-
پی ٹی آئی نے ضمنی انتخاب کے چند گھنٹے بعد فارم 47 کا جاری ہونا حیرت انگیز قرار دے دیا
-
وزیرخارجہ اسحاق ڈارنے دائرکردہ درخواست میں بائیومیٹرک تصدیق کرادی
-
جب گندم کی قلت ہوگی تو پھر روٹی 16 کی بجائے 30 روپے سے اوپر جائے گی
-
سپیکرایازصادق سے سعودی سفیر کی ملاقات ،تعلقات کو مزید وسعت دینے کا اعادہ
-
غزہ سے متعلق اصولی موقف پر پاکستان کو سراہتے ہیں، ایرانی صدرابراہیم رئیسی
-
آئی ٹی برآمدات میں 339 ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.