مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی، 3 کشمیری شہید

پیر 8 جنوری 2018 21:43

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جنوری2018ء) مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام میں بھارتی فوج نے تازہ ریاستی دہشتگردی کی کارروائی میں 3 کشمیری شہید ہوگئے۔

(جاری ہے)

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا، نوجوانوں کو محاصرے اور سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا گیا جب کہ بھارتی بربریت کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا۔نوجوانوں کی شہادت کے بعد علاقے میں بھارتی فوج کے خلاف مظاہرے کیے گئے جس پر بھارتی فورسز کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی جب کہ بڈگام میں موبائل و انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی گئی ہے۔۔